16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز کے ذریعہ 2500مسافرڈبوں کو آئسولیشن کوچ میں تبدیل کیا گیا، ریلویز نے تھوڑے سے وقت میں ابتدائی نشانہ کا نصف حصہ حاصل کر لیا ہے

Urdu News

نئیدہلی، کووڈ-19 کے مقابلے کی قومی کوششوں میں تعاون کی غرض سے انڈین ریلویز نے اپنے تمام وسائل، قومی کوششوں میں لگا دیئے ہیں۔ بہت ہی کم وقت میں اِس نے 2500مسافر ڈبوں کو بدل کر 5000مسافرڈبوں کو تبدیل کرنے کے ابتدائی ہدف کا تقریباً نصف حصہ حاصل کر لیا ہے۔

لاک ٹائم کے وقت میں جبکہ انسانی طاقت کے وسائل محدود ہوتے ہیں اور انہیں ضابطہ بند اور تبدیل کیا جاتا ہے، ایسی حالت میں ریلوے کے مختلف زون میں بہت ہی کم وقت میں اتنے زیادہ مسافر ڈبوں کو تبدیل کرنے کا تقریباً غیر ممکن کام انجام دیا ہے۔ تقریباً 2500مسافر ڈبوں کی تبدیلی کے ساتھ ہنگامی حالت کیلئے اب 40000آئسولیشن بِستر تیار ہیں۔

ایک بار جب یہ خاکہ منظور ہو گیا، تو زونل ریلویز نے تیزی سے مسافر ڈبوں کو تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا تھا۔ انڈین ریلویز کے ذریعہ یومیہ اوسطاً 345 مسافر ڈبے تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ یہ کام ملک میں 135 مقامات پر کئے جا رہے ہیں۔

یہ مسافر ڈبے جاری کئے گئے طبی مشاورتوں کے مطابق آراستہ ہیں۔ضرورتوں اور ضابطوں کے مطابق بہتر ممکنہ قیام اور طبی نگرانی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ آئسولیشن مسافر ڈبے کووڈ-19 کیخلاف جنگ میں وزارت صحت کی کوششوں میں اضافے کے لئے اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ آئسولیشن بستر تیار کئے جا رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More