17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز کے وزیرکی ریاستوں کے ڈی جی/پولیس کمشنروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنس

Urdu News

لائنوں کو کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آنے کی روشنی میں ریلویز کے وزیر جناب سریش پربھو نے کل یعنی 27 فروری 2017 کو ریل بھون، نئی دلی میں ریاستوں/مرکزکےزیرانتظام علاقوں کے ڈائریکٹرجنرلوں/پولیس کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران امورداخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا اہیر بھی موجود تھے۔ ریلوے بورڈ کے اسٹاف رکن جناب پردیپ کمار، ریلوے ٹریفک کے رکن جناب محمد جمشید، ریلوے بورڈ کے دیگراراکین، ریلوے بورڈ کے دیگر سینئراہلکار، وزارت داخلہ، آر پی ایف اور پولیس کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔

اس موقع پر جناب سریش پربھو نے مسافروں کے تحفظ اور سلامتی سے وابستہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ ریلویز میں سبوتاژ کو روکنے کے کام میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نوازنا، خفیہ معلومات کا اشتراک اور ریلویز کیلئے فارنسک سائنس لیب کی ضرورت ان کی تقریر کے نمایاں پہلو تھے۔ انہوں نے سرگرم تعاون کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ڈی جی پی کا شکریہ ادا کیا۔

امورداخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا اہیر نے اپنی تقریر میں حادثات کا باعث بننے والے حال ہی میں پیش آئے مجرمانہ سرگرمیوں پر تشو یش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاستی پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ جرائم پیشہ اور قوم مخالف عناصر کے طور طریقوں کے تئیں پوری طرح محتاط رہیں اور ریلویز کو مکمل تعاون دیں۔

ریلوے بورڈ کے اسٹاف رکن جناب پردیپ کمار نے ریلوے سے منسلک ریاستی پولیس/جی آر پی کی جائز تشاویز کا ازالہ کیا۔

آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس کے بھگت نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں 2015 اور 2016 میں پیش آئے سبوتاژ کے اہم واقعات پر روشنی ڈالی اور 2017 میں اس طرح کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافے پر اپنی تشو یش کا اظہارکیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس طرح کے تین معاملات کو جانچ پڑتال کیلئے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)کے سپرد کیاگیا ہے، جبکہ ایک معاملہ جانچ پڑتال کیلئے سی بی آئی کے حوالے کیاگیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سبھی شرکاء نے ریلویز سے اپنی توقعات کے بارے میں بتایا۔ ریلوے کے تحفظ اور سلامتی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے گرانقدر مشورے بھی دیئے۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More