30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے اسٹیشنوں پر دواؤں کی دکانیں

Urdu News

نئی دہلی،  ریلوے کے وزیر مملکت راجن گوہین    نے   آج راجی سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر طبی کی ہنگامی سہولتوں کو  فروغ دینے کے لئے     داوؤں کی دکانوں  کے قیام کے لئے پالیسی رہنما خطوط پہلے سے ہی کام کررہے ہیں۔  زونل ریلویز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسٹیشنوں کے تمام  اے ون زمرے میں   دواؤں کی دکانیں فراہم کرائیں ۔ فی الحال مخصوص دواؤں کی دکانیں انڈین ریلویز میں چل رہی ہیں۔     ان ریلوے اسٹیشنوں کے نام جہاں   زونل ریلویز کی طرف سے     دواؤں کی دکانیں فراہم کی گئی ہیں، منسلک ہیں۔  مزید یہ کہ 17-2016 کے  ریل بجٹ کے اعلان کے مطابق     یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ   ان ریلوے اسٹیشنوں پر کثیر مقصدی اسٹال قائم کئے جائیں جہاں    متفرقات ائیٹم، کتابیں، میگزین، نیوز پیپر،   دواؤں کی فروخت کی اجازت دی گئی  ہے۔

اسٹیشنوں کے نام جہاں زونل ریلوے کی طرف سے کیمسٹ اسٹال فراہم کئے گئے ہیں۔

زونل ریلوے مخصوص کیمسٹ اسٹال کی تعداد اسٹیشن کانام
سینٹرل 2 چھترپتی شیواجی مہاراج  ٹرمنس، لوک مانیہ تلک ٹرمنس
ایسٹ کاسٹ 3 وشاکھاپٹنم، بھونیشور، پوری
ایسٹرن 1 ہوڑہ
نارتھ ایسٹ فرنٹیئر 1 گوہاٹی
ناردرن 1 لکھنؤ ، جنکشن
نارتھ ویسٹرن 1 جودھ پور  جنکشن
ساؤتھ سینٹرل 2 سکندر آباد جنکشن، وجے واڑہ  جنکشن
ساؤتھ ایسٹ  سینٹرل 2 رائے پور  جنکشن ، بلاسپور جنکشن
ویسٹرن 8 ممبئی چرچ گیٹ، ممبئی سینٹرل، اندھیری، ولساڈ، سورت، ووڈورہ جنکشن ، احمد آباد جنکشن، اجین جنکشن
میزان 21

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More