17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے اسٹیشنوں پر وائی ۔ فائی کی سہولیات

Urdu News

نئی دلّی: ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجین گوبین نے گزشتہ روز ایک سوال کے تحریری جواب میں لوک سبھا کو مطلع کیا کہ 14 دسمبر ، 2018 تک کل 715 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی۔ فائی کی سہولیات فراہم کرائی جا چکی ہیں ۔ 5734 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی ۔فائی کی سہولیات فراہم کرائے جانے کی تجویز ہے ۔ وزارت ریلوے کے تحت سرکاری دائرہ کار کی کمپنی ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا نے گوگل انکارپوریٹیڈ کی ایک معاون کمپنی میسرز مہاٹا انفارمیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ ( میسرز ایم آئی آئی پی ایل ) کے ساتھ 438 اے ون اور اے زمرے کے ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی ۔فائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ آر سی آئی ایل اور ایم آئی آئی ایل مل کر کل اخراجات برداشت کریں گے ۔ 200 دیہی ریلوے اسٹیشنوں پر وائی ۔فائی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے یونیورسل سروسیز آبلی گیشن فنڈ ( یو ایس او آف ) محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن؍ وزارت مواصلات ، کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔
اکتوبر ، 2018 تک 715 ریلوے اسٹیشنوں پر 1.3 ملین منفرد صارفین نے مفت وائی۔ فائی کی خدمات استعمال کیں ۔
438 ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی۔ فائی کی فراہمی کی حصہ داری کے لئے جہاں آر سی آئی ایل نے میسرز ایم آئی آئی پی ایل کے ساتھ شراکت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، وہیں حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم ، 200 دیہی ریلوے اسٹیشنوں پر وائی۔ فائی کی فراہمی کے لئے آر سی آئی ایل نے وزارت مواصلات کے لئے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور وزارت مواصلات نے یو ایس او ایف کے تحت 27.77 کروڑ روپئے کی رقم فراہم کرائی ہے ۔
جن ریلوے ریلوے اسٹیشنوں پر وائی ۔ فائی کی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے ۔
آندھرا پردیش میں 449 ، اروناچل پردیش میں 02 ، آسام میں 225 ، بہار میں 366 ، چھتیس گڑھ میں 109 ، دلّی میں 25 ، گوا میں 06 ، گجرات میں 352 ، ہریانہ میں 117 ، ہماچل پردیش میں 42 ، جموں و کشمیر میں 29 ، جھار کھنڈ میں 191 ، کرناٹک میں 159 ، کیرالہ میں 110 ، مدھیہ پردیش میں 363 ، مہاراشٹر میں 489 ، منی پور میں 02 ، میگھالیہ میں 02 ، میزورم میں 01 ، نا گا لینڈ میں 02 ، اوڈیشہ میں 207 ، پڈو چیری میں 03 ، پنجاب میں 211 ، راجستھان میں 453 ، تمل ناڈو میں 428 ، تلنگانہ میں 10 ، تری پورہ میں 12 ، اتر پردیش میں 785 ، اترا کھنڈ میں 19 اور مغربی بنگال میں 565 ریلوے اسٹیشنوں کو وائی ۔ فائی کی سہولیات سے آراستہ کئے جانے کی تجویز ہے ۔ کل ملا کر 5734 ریلوے اسٹیشنوں کو وائی ۔ فائی کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More