15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے اور کوئلے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کوئلہ کانوں میں تحفظ سے متعلق قائمہ کمیٹی کی 42 ویں میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دلّی ، ریلوے اور کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دلّی میں کوئلہ کانوں  میں تحفظ فراہم کرنے سے متعلق  قائمہ کمیٹی  کی 42 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر  جناب گوئل نے زور دیا کہ    کوئلہ کانوں  میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانا  حکومت کی اہم  ترجیحات میں شامل ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ   کام کی  جگہ  پر  تحفظ کو یقینی بنانا ، کوئلہ کانوں میں کام  کرنے والے مزدوروں کی مناسب    صحت سہولیات    کو یقینی بنانا اور مزدوروں کے لئے کم سے کم اجرت کو مناسب اہمیت دی جائے گی تاکہ تمام کوئلہ کانوں میں تحفظ   کا ماحول  پیدا کیا جا سکے  ، خاص کر    کوئلہ کانکنی کی سرگرمیوں کے  مستقبل کے   میکانائزیشن کو دیکھتے  ہوئے    ، اِن باتوں کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہاکہ  آئندہ  نیلامی کے عمل کے دوران    تحفظ  کے پیمانے  ، صحت خدمات کو  ترجیح دینے اور  کم سے کم اجرت کو  یقینی بنانے کو ذہن میں رکھا جائے گا ۔

          جناب گوئل نے  شرکت کرنے والے فریقوں کو  اس بات کے لئے مدعو کیا ہے کہ وہ کوئلہ صنعت میں تحفظ   کے  مقصد  کوآگے بڑھانے کے لئے اپنے خیالات سے آگاہ کریں ۔ آج کی میٹنگ میں  کوئلے کے   سکریٹری  سشیل کمار ، کوئلے کے ایڈیشنل سکریٹری سریش کمار   ، سی آئی ایل کے چیئرمین  گوپال  سنگھ   ، کوئلے کے تحفظ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بی پی سنگھ   اور ٹریڈ یونین  لیڈران  ڈاکٹر بی کے رائے  ( بی ایم ایس )  ،    سریندر پانڈے ( بی ایم ایس ) ، نتھو لال پانڈے ( ایچ ایم ایس )  ، سی جے جوزف  ( اے آئی ٹی یو سی )  ، مانس مکھرجی  (  سی آئی ٹی یو )  ، وی پی سنگھ ( سی ایم او اے آئی  ) اور  ڈاکٹر وی پی سنہا (  آئی ایم ایم اے ) شامل تھے ۔   مذکورہ میٹنگ   میں سی آئی ایل    ذیلی کمپنیوں کے  سی ایم ڈی ، ڈائریکٹر تکنیک  ایس سی سی ایل ، ڈائریکٹر تکنیک  این ایل سی آئی ایل  ، ڈائریکٹر تکنیک  سی آئی ایل ، ڈائریکٹر   ( پی  اینڈ آئی آر )  سی آئی ایل اور پرائیویٹ  کوئلہ کمپنیوں کے  نمائندے بھی موجود تھے ۔

          کوئلے کی وزارت  کی  پروجیکٹ مشیر  ڈاکٹر  آنندیا سنہا نے    کوئلہ کانوں کو محفوظ رکھنے اور   کوئلہ کانوں کو حادثات  سے پاک رکھنے کے لئے  کوئلہ اور آتش گیر  کمپنیوں   کی طرف سے   مذکورہ مدت کے دوران کی گئی کارروائی  اور پیش رفت  ، تحفظات سے متعلق پہلوؤں پر ایک مقالہ پیش کیا ۔   اس بات سے بھی مطلع کیا گیا کہ  کوئلہ کانوں میں   تحفظ کے معاملے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے ، جس سے   کوئلہ کانوں میں  کوئلے کی پیداوار میں زبردست اضافے کے باوجود     حادثات کے دوران  اموات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔    تحفظات کے معیارات کو  بہتر بنانے کے لئے کوئلہ اور  آتش گیر کمپنیوں کی طرف سے   کی جا رہیں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ سرگرمیوں پر بھی    تبادلۂ خیال  ہوا ۔

          میٹنگ کے دوران  اسپتالوں  اور ڈسپنسریوں کو جدید بنانے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا   تاکہ  کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ضرورتوں کا خیال رکھا جا سکے ۔     جن دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوا ، اُن میں  کان مزدوروں کو فراہم کی گئی  مختلف  طبی سہولیات  کے اسٹیٹس  کی نمائش کرنے کے لئے ویب پورٹل کا قیام شامل ہے  ۔    اہل  محکمہ جاتی  افسروں کی طرف سے قانونی طور پر افرادی قوت کی  خالی اسامیوں کی بھرتی   ، تمام انڈر گراؤنڈ کانوں میں مین رائڈنگ سسٹم کو نصب کرنے  پر بھی تبادلۂ خیال ہوا ۔   اس کے علاوہ ،   کنٹریکٹچوول  ورکروں کی تربیت  ،  کول  انڈیا لمیٹیڈ اور اس کی معاون کمپنیوں  کے  تمام اسپتالوں میں  موجودہ خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے کے لئے   ڈاکٹروں کی  فاسٹ ٹریکنگ پوسٹنگ     پر بھی تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا ۔  وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ اگلی میٹنگ تک  ایک  ویب سائٹ پر ہر یونٹ  میں   طبی سہولیات کی تفصیل  لی جائے ۔

          وزیر موصوف جناب گوئل نے افسروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ    کوئلہ کانوں  کے حادثات  کے متاثرین  کے وارثوں  کو مناسب مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے کلیم  داخل کر سکیں    ۔ تحفظ سے متعلق  قائمہ کمیٹی   کوئلہ کانوں میں  تحفظ کے معیارات کو  بہتربنانے میں کوئلہ سیکٹر کے لئے  ایک اہم فورم کا رول ادا کرتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More