نئی دہلی، جولائی 2018، ریلوے بورڈ کے چیئرمین، اشونی لوہانی نے آج ریل بھون میں ویسٹرن ریلوے میں رتلام ڈویژن کے ٹریک مین جناب بلونت کی عزت افزائی کی۔ بلونت نے رتلام ڈویژن میں ٹھانڈلا۔ بجرنگ گڑھ اسٹیشن میں ایک پُل کے ایک منہدم حصے کا نوٹس کرنے ایک سنگین حادثے کو ٹال دیا۔اس کی جرات مندی اور دور اندیشی کے دیکھتے ہوئے اسے ایک توصیفی سرٹی فکیٹ اور نقد پانچ ہزار روپے بھی دیئے گئے ۔ اس کو اور اس کے گھر والوں کو نئی دہلی میں فرسٹ اے سی ٹریول پاس اور اے سی اکوموڈیشن بھی دیا گیا۔
یکم جولائی 2018 کو شام تقریباً 7 بجے ٹریک مین بلونت اپنا دن کا کام پورا کرنے کے بعد اپنے ہیڈ کوارٹر لوٹ رہا تھا، تبھی اس نے نوٹس کیا کہ تھانڈلا اور بجرنگ گڑھ کے درمیان پُل نمبر 178 (18.3 میٹر اسپین) کے بیلاسٹ ریٹینر منہدم ہوگیا ہے۔ اس نے فوراً پٹری کا محاصرہ کرلیا اور فوراً اپنے سینئر سیکشن انجینئر ریلوے کو مطلع کیا۔ ترجیحی بنیاد پر پُل کو بحال کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے۔ اس طرح بلونت کی سوجھ بوجھ اور دور اندیشی سے ایک سنگین ہونے سے ٹل گیا۔
جناب اشونی لوہانی، ٹریک مین بلونت کی عزت افزائی کرتے ہوئے، جنہوں نے اپنی جرات مندی اور ہوشیاری سے ایک سنگین حادثہ ٹال دیا۔