نئی دہلی، ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی ) نے 10 فروری 2018 کو سینٹرلائزڈ امپلائمنٹ نوٹی فکیشن (سی ای این) کے ذریعہ 62،907 خالی اسامیوں کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں۔ 1،89،78،913 درخواستیں ریکارڈ تعداد آن لائن موصول کی گئی ہیں۔ کمپیوٹر پر مبنی دنیا کی سب سے بڑی جانچ 2018-09-17 سے 2018-12-17 تک یعنی 51 دن 152 شفٹوں میں کامیابی کے ساتھ یہ جانچ منعقد کی گئی۔ مذکورہ بالا کمپیوٹر پر مبنی جانچ کے نتائج کا 2009-3-4 اعلان کیا گیا۔
سینٹرلائزڈ نوٹی امپلائمنٹ نوٹی فکیشن (سی ای این) 02/2018 کے ‘‘ اہم ہدایات’’ نام سے سرخی کے تحت اس کے پیرا گراف نمبر 7 میں یہ کہا گیا ہے کہ امیدوار کے ذریعہ حاصل کئے گئے مارکس نرملائزیشن کی شرط ہوں گے۔ آر آر بی کے ذریعہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی کثیر تعداد کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور اس کے لئے مذکورہ بالا طریقہ کار کو ہی اپنایا گیا ہے۔ کمپیوٹر پر مبنی جانچ کے نتائج کی تیاری کا کوئی نیا طریقہ کار شروع نہیں کیا گیا ہے۔ امیدواروں کے نام کی شارٹ لسٹنگ خاص طور پر امیدوار کی لیاقت کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں نرملائزیشن کے درج ذیل ٹائم ٹیسٹیڈ طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔
امیدوار کے لئے نرملائزڈ اسکور (Xn)
جہاں Xn=(S2/S1)*(X-Xav)+Yav,
S 2 نرملائزیشین کی بنیاد کے طور پر سب سے زیادہ اوسط اسکور کے ساتھ شفٹ کا اسٹینڈرڈ ڈیویشن (ایس ڈی) کو لیا گیا ہے۔
S 1 شفٹ کے لئے اسٹینڈرڈ ڈیویشن (ایس ڈی) جس کے مارکس کو نرملائزڈ کیا جانا ہے۔ (اسے ایس 2 کے طور پر مارکس دیا جائے گا)
X امیدوار کا خام اسکور
Xav شفٹ کا آسان اوسط
Yav سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ شفٹ کے موازنے کا اوسط ۔(نرملائزیشن کی بنیاد کے طور پر لیا گیا ہے)
سال 2000 سے تمام آر آر بی امتحانات/کمپیوٹر پر مبنی جانچ کے لئے اس نرملائزیشن طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔
یہ غیر معمول کی بات نہیں ہے کہ نرملائزیشن کے تعلق سے امیدوار کے ذریعہ حاصل کئے گئے مارکس کو ایک امتحان کے پیپر کے کل مارکس سے زائد ہوگا۔ آر آر بی کے پہلے کے امتحانات میں ایسے واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں امیدواروں کے ذریعہ حاصل کئے گئے مارکس امتحان کے کل مارکس سے زیادہ تھے۔ سی ای این 2/2018 کے نتائج میں ایسی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کہ ان کے امیدواروں کے ذریعہ حاصل کئے گئے خام مارکس ان کے نرملائزڈ مارکس سے انحراف کرتے ہیں۔
لیول- 1 (سی ای این 02/2018) کمپوٹر پر مبنی جانچ (سی بی ٹی) میں کسی بھی امیدوار کے ذریعہ حاصل کئے گئے زائد از زائد نارملائزڈ مارکس 126.13 ہے۔ اس سے زیادہ کوئی بھی دوسرا نمبر خالصاً ملاوٹ والا ہے۔
نتائج کی اشاعت سے قبل تمام امیدواروں کے ذریعہ سوال نامے ، ماسٹر آنسر کی اور ان کی کاپی کا از خود لیا گیا جائزہ کی خفیہ طور پر جانچ کی گئی۔ اعتراض کرنے والوں کو 14 جنوری سے 20 جنوری 2019 تک امیدواروں تک رسائی حاصل کرنے دی گئی۔ اس مدت کے دوران 1.58 امیدواروں میں اپنے اعتراضات داخل کئے جن پر غور کیا گیا ہے اور ان کے جوابات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1.5 لاکھ روزگار کے علاوہ ریلویز آئندہ دو برسوں کے دوران 2.3 لاکھ سے زائد افراد کو بھرتی کرے گی۔ ان سبھی جاری عمل کو ملا لیں تو بھارتیہ ریلویز کے ذریعہ کل چار لاکھ روزگار مہیا کرایا جائے گا۔