17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے مسافروں کے لئے ہیلپ لائن

Urdu News

 نئی دہلی، آل انڈیا پیسنجر سکیورٹی ہیلپ لائن نمبر 182  بھارتی ریلوے   میں  ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے تمام ڈویزنل سکیورٹی کنٹرول روم میں کام کررہی ہے۔ آر پی ایف کا عملہ ساتوں دن چوبیس گھنٹے اس کا  نگرانی کرتا ہے۔ ڈویزنل سکیورٹی کنٹرول روم میں ، اس کے دائرہ عمل میں آنے والے علاقے سے کسی مسافر کے ذریعے پریشانی میں کی جانے والی کال موصول ہوتے ہی اس سے متعلق تمام معلومات، جیسے شکایت کی نوعیت، ٹرین ؍ مسافر کا جائے وقوع وغیرہ حاصل کی جاتی ہے اور  پریشان حال مسافر کو فوری طور پر یا تو ٹرین میں ساتھ چلنے والے عملے کے ذریعے یا اگلے آنے والے اسٹیشن پر، جہاں آر پی ایف یا جی آر پی دستیاب ہیں، مسافر کو ضروری امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ شکایت کی تفصیلات ، جس میں پولیس یا ریلوے کے دوسرے محکموں کے ذریعے کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے،  ضروری کارروائی کے لئے جس قدر جلد ممکن ہو متعلقہ محکمے تک پہنچائی جاتی ہیں۔ مسافروں کو فراہم کی جانے والی امداد کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے آر پی ایف کا عملہ مسافروں سے ان کی رائے معلومات کرتا ہے۔ سکیورٹی ہیلپ لائن نمبر: 182  کو شروع کئے جانے کے بعد نومبر 2017 تک کُل 37882 مسافروں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔

یہ پریس ریلیز ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین کے ذریعے  آج لوک سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں دی گئی معلومات پر مبنی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More