نئی دہلی، ہائی آفیشیل ریکویزیشن ( ایچ او آر ) کے حامل افراد بشمول مرکزی حکومت کے وزراء ، سپریم کورٹ کے جج ، متعدد ریاستوں کے جج ، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر شدید ضرورت مند افراد ، جو کہ ویٹنگ لسٹ میں ہیں ، کے فوری سفر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مختلف ٹرینوں اور مختلف زمروں میں محدود مقدار میں برتھ کو ایمرجنسی کوٹہ کے تحت رکھا گیا ہے ۔ عرصے سے ریلوے کے ذریعہ اس ایمرجنسی کوٹہ کے برتھ کو مختلف طریقہ کار ، ضرورت اور ترجیحات کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے ۔ ایمرجنسی کوٹہ کے تحت سب سے پہلے ایچ او آر کے حامل افراد / اراکین پارلیمنٹ کے ذاتی سفر کے لئے برتھ دیا جاتا ہے ۔ اس دوران عمر اور مرتبے کی برتری کا خیال بھی کیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ، دیگر لوگوں کی جانب سے موصول شدہ درخواستوں پر غور کیا جاتا ہے اور پھر ایمرجنسی کوٹہ کے تحت باقی بچی سیٹوں کو متعدد عوامل مثلاً سفر کرنے والے مسافروں کی صورت حال ، ضرورت کی نوعیت مثلاً سرکاری ڈیوٹی کے لئے سفر ، فیملی میں کسی کی موت ، بیماری یا ملازمت کے لئے انٹرویو وغیرہ پر نظر رکھی جاتی ہے ۔
زونل / ڈویژنل ہیڈ کوارٹرس اور ہیڈ کوارٹرس کے علاوہ ، کچھ اہم اسٹیشنوں میں ایمرجنسی کوٹہ سیل قائم ہے ۔ یہ سیل ایک گزیٹیڈ افسر کے زیر نگرانی کام کرتا ہے ۔ اس کے لئے معاون عملہ / زونل ریلویز کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے ۔
یہ اطلاع راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی تھی ۔