نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملک جناب راجن گوہن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی ریلوے نے حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹرانزکشن میں مزید اضافہ کرنے کی کوششیں کی ہیں اور بھارتی ریلوے کیٹرنگ اور ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) ویب سائٹ پر اور ٹکٹ بکنگ کاؤنٹرز پر پیسے کی ادائیگی کے علاوہ دیگر ایڈیشنل طریقوں سے بکنگ کرنے کے اہل بنانے کے مراعات فراہم کی ہیں۔ اس سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں:
- آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کے ذریعے بک کئے جانے والے ٹکٹوں کے لئے پیسے کی ادائیگی مختلف بغیر نقدی طریقوں جیسے نیٹ بینکنگ، کریڈٹ؍ڈیبٹ کارڈز، کیش کارڈز، ای –والیٹ اور یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس (یو پی آئی)؍بھارت انٹرفیس فارمنی(بھیم-بی ایچ ائی ایم) کی جاسکتی ہے۔ ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی پر 23نومبر2016ء سے ٹکٹوں کے آن لائن چارج واپس لے لئے گئے ہیں۔ اس سہولت کو 31 اگست 2018ء تک بڑھادیا گیا ہے۔
- کاؤنٹر پر ٹکٹوں کی بکنگ کی ادائیگی کے لئے یو پی آئی؍بھیم کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ریزروڈ کاؤنٹر پر ادائیگی کے لئے یوپی آئی جس میں بھیم شامل ہے، پیسنجر ریزرویشن نطام(پی آر ایس) میں بنیادی کرائے کی کل قیمت میں 5فیصد کی چھوٹ دی جاتی ہے۔ اس کے مطابق 100 روپے یا اس سے زیادہ قیمت کے ٹکٹ پر زیادہ سے زیادہ 500روپے کی چھوٹ دی جائے گی۔
- بھارتی ریلویز نے اسٹیٹ آف انڈیا سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ بھارتی ریلوے کے مختلف مقامات پر 10,000اَن ریزروڈ ٹکٹنگ سسٹم (یوٹی ایس) ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر اور پارسل؍گڈس ہوسکتے ہیں۔
- ٹکٹوں کی بکنگ موبائل فون کے ذریعہ بھی کی جاسکتی ہے، جس میں ادائیگی کے لئے کریڈٹ؍ڈیبٹ کارڈز، نیٹ بینکنگ، ای –والیٹ وغیرہ کا استعمال کیا جاتاہے۔ موبائل فون کے ذریعہ اَن ریزروڈ ٹکٹ بکنگ کے معاملے میں تین ماہ کی مدت کے لئے آر –ولیٹ کے ریجارج کے وقت 5فیصد کابونس ریجارچ فراہم کیا جائے گا۔
- یوٹی ایس؍پی آر ایس کاؤنٹرز پر سفر کے لئے ٹکٹ خریدنے کے لئے کریڈٹ؍ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر سروس چارج نہیں لگایا جائے گا۔
- آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے ای-ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے ہندوستان کے باہر سے جاری کئے گئے انٹرنیشنل؍ڈیبٹ کارڈ قابل قبول ہیں۔
- اَن ریزروڈ ٹکٹوں کی فروخت میں آسانی کے لئے آٹو میٹک ٹکٹ وینڈنگ مشین (اے ٹی وی ایم) لگائی گئی ہیں، جن میں ادائیگی کرنے کے لئے اسمارٹ کارڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعے ٹکت کی بکنگ پر 3فیصد ریچارج ویلیوبونس دیا جائے گا۔
- یکم جنوری2017ء سے نافذ العمل اور 31 اگست 2018ء تک جاری رہنے والے سیزن ٹکٹوں کی ڈیجیٹل خریداری پر 0.5فیصد ڈسکاؤنٹ مہیا کرایا جاتا ہے۔
- ڈیجیٹل طریقہ کار سے ریٹائرنگ روم کی بکنگ پر 5فیصد ڈسکاؤنٹ مہیا کرایا جاتاہے۔
- آر اے سی(ریزرویشن اگینسٹ کینسی لیشن) پر کنفرمڈ آن لائن ٹکٹ ہولڈروں کے 10لاکھ روپے تک کا حادثاتی بیمہ مفت کیا جائےا ور یہ اسکیم 31اگست 2018ء تک جاری رہے گا۔