14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے نے گاڑیوں کی آمدورفت کی اہلیت اورسلامتی میں اضافے کے لئے

Urdu News

نئیدہلی، ۔ہندوستانی ریلوے نے  اپنی مختلف سرگرمیوںاور بالخصوص منصوبوں کی  عمل آوری  اور ریل پٹریوں  اوربنیادی ریل ڈھانچہ  جات پر نگاہ رکھنے اور رکھ رکھاؤ اور دیکھ بھال کے لئے  ڈرون کیمرے استعمال کرنے  کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لئے علاقائی ریلوے اداروںکو ڈرون کیمرے حاصل کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔دراصل یہ اقدام ریلوے کے   ،’’   ریل گاڑیوں  میں   سلامتی    اور آمدروفت  کی معقولیت میں اضافے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال ‘‘  کے  عز م کے عین مطابق  ہے ۔

          یہ ڈرون کیمرے  راحت اور بچاؤ کی سرگرمیوں ، منصوبوں  پر عمل آوری  ، اہم کاموں کی پیش رفت  ،ریل پٹریوں کی حالت اور جانچ سے متعلق  سرگرمیوں  پر نگاہ رکھنے  کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کیمروں کو نان – انٹرلاکنگ  (این آئی )   کے کاموں کی تیاری   کی اندازہ کاری  ، میلوں اور تقریبات میں   مجمع کے انتظام وانصرام  ،  اسکریپ  کا پتہ لگانے   اور اسٹیشن یارڈوں کے فضائی جائزوں کے لئے بھی یہ کیمرے استعمال کئے جائیں گے ۔ ان کیمروں کے استعمال سے ریل پٹریوں کی حفاظت اوررکھ رکھاؤ اور ریلوے کی دیگر بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کی حفاظت اوردیکھ بھال کے لئے حقیقی  معلومات حاصل کرنے میں  آسانی ہوگی ۔

          اس اقدام کے تحت   ہندوستانی ریلوے کے  وسط مغربی ریلوے نے   ڈرون کیمرے  حاصل کرنے والے  پہلے علاقائی ریلوے کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ اس کا مرکزی دفتر مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ہوگا ۔ وسط مغربی ریلوے نے  درج ذیل علاقوں  میں واقع اپنی تین ڈویژنوں میں ان کیمروں  کے آزمائشی استعمال کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا ہے ۔

  • جبل پور ڈویژن –نربدا پُل نزد بھٹونی  ۔
  • بھوپال ڈویژن (الف ) نشاط پورہ یارڈ (ب) ایچ بی جے  – مسروڈ کے درمیان  تھرڈ لائن  ورک ۔
  • کوٹہ ڈویژن (الف ) چمبل برج نزد کوٹہ  (ڈکنیہ تلاؤ یارڈ  نزد کوٹہ ۔

وسط مغربی ریلوےکا مزید منصوبہ یہ ہے کہ بینا – کٹنی سیکشن پر تھرڈ لائن ورک  کی نگرانی   ، کٹنی –سنگرولی سیکشن کو  دو ریل پٹریوں کی بنانے     ، اہم پلوں کی جانچ اور  بھوپال اور جبل پور ڈویژنوں کے  گہرے کٹاؤ والے گھاٹ سیکشنوں میں  مانسون کی بارش سے مقابلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بھی ان ڈرون کیمروںکا استعمال کیا جائے گا ۔اس سے پہلے   جبل پور یارڈ میں ریل لائنوں کی برق کاری کے منصوبوں پرنگاہ رکھنے کے لئے ڈرون کیمروں کا آزمائشی استعمال کیا جاچکا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More