17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے پروٹیکشن فورس کے افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

रेलवे सुरक्षा बल के परिवीक्षाधीन अधिकारियों ने राष्ट्रपति से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی،؍جون،ریلوے پروٹیکشن  فورس کے پروبیشنر افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تقر یر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے انتہائی مشکل مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے اور  خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کرنے پر پروبیشنر افسران کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑے اطمینان کی بات ہے کہ اعلیٰ اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے بھارت کے عوام کی خدمت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریلوے دنیا میں سب سے بڑے ریل نیٹ ورک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پروٹیکش فورس میں ان پروبیشنرس نے جو اپنا کیرئیر چنا ہے وہ نہ صرف ایک چیلنج بھرا کیرئیر ہے بلکہ ریلوے کے وسیع وعریض نیٹ ورک میں مسافروں کے تحفظ اور سکیورٹی کے لئے نئے نئے طریقے اختیار کرنے کیلئے انہیں وسیع مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ان افسروں پر زور دیا کہ وہ ریلوے کے اثاثوں اور مسافروں کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے اس بات کو بھی یاد رکھیں کہ ریلوے کے افسران نہ صرف ایک اہم افادیتی سرکاری خدمت انجام دے رہے ہیں بلکہ ایک وسیع ملک کے مختلف حصوں کو بھی آپس میں متحد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو معیشت کی لائف لائن کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء اور خدمات کے ساتھ ساتھ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہنچانا نہ صرف ایک بڑا اہم کام ہے بلکہ یہ پورے ملک کے عوام کو بھی مربوط کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More