15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے پروٹیکشن فورس کے63 افسران اور عملہ کو عمدگی، نمایاں خدمات اور بہادری کے لئے سرفراز کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے پروٹیکشن فورس(آرپی ایف)، بھارتیہ ریلویز کے محافظوں نے آج یہاں پرکشش انویسٹیچر  پریڈ-2019ء کا اہتمام کیا۔ ریلوے کے وزیر مملکت اور مواصلات کے وزیر (آزادانہ چارج)، جناب منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طورپر پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر جناب منوج سنہا نے آر پی ایف کے 63افسران اور عملہ کو صدر جمہوریہ کے پیس میڈل ، انڈین پولس میڈل ، بہادری کے لئے ریلوے کے وزیر کے میڈل اور مادر وطن کی خدمت کے دوران عمدہ، نمایاں اور شجاعت بھری ان کی  کارروائیوں کا اعتراف کرنے کے لئے بہترین جانچ کے لئے ریلوے کے وزیر کے میڈل سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر شمالی ریلوے جنرل منیجر جناب ٹی پی سنگھ ، آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب ارون کمار ، دوسرے اعلیٰ افسران اور معززین موجود تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر مملکت اور مواصلات کے وزیر (آزادانہ چارج)، جناب منوج سنہا نے کہا کہ ریلویز جدید کاری کی جانب گامزن ہے۔ اس تناظر میں آر پی ایف کی نہ صرف ریلویز کی املاک کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، بلکہ مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ مسافروں کی خدمت کرتے ہوئے بعض اوقات آر پی ایف کو ناموافق حالات میں کام کرنا پڑتا ہے۔ اس حالت کے پیش نظر بھارتیہ ریلویز میں موجود 200بیرکوں کو اپگریڈ کرنے  کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ بیرکوں کی نگرانی کے لئے ویب  ڈیش بورڈ اور موبائل ایپلی کیشن تیار کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی ایک جاری عمل ہے۔بھیڑ بھاڑ اور غیر قانونی قبضے کو روکنے کے لئے ٹریک کے ساتھ ساتھ دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ریلویز میں خواتین کی سیفٹی کو اعلیٰ ترجیح دی جاتی ہے اور بھارتیہ ریلویز نے سال 2018ء کو خواتین اور بچوں کے سال کے طورپر منایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپگریڈیڈ ہیلپ لائن نمبر 182 سے مسافروں کی سیکورٹی مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

پریڈ کے بعد جناب منوج سنہا نے درج ذیل پہل کا افتتاح کیا:

  1. ‘‘آل انڈیا آرپی ایف سیکورٹی ہیلپ لائن -182’’، کے اپگریڈیڈ ورژن کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ہیلپ لائن پریشانی کی حالت میں ریلوے کی صارفین کو سنگل پوائنٹ رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئےفروری 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ مقبول ترین آر پی ایف ہیلپ لائن ،  انڈین ریلویز کے پورے نیٹ ور ک پر 24گھنٹے کام کرتا ہے اور صرف 2018 ء میں ہی آرپی ایف کے عملہ کے ذریعے 90 فیصد سے زائد تشفی کے تناسب سے 25166افراد کو بروقت امداد فراہم کی گئی تھی۔
  2. نوتعمیر شدہ ‘‘آرپی ایف سب آرڈینیٹ آفیسرز میس’’اور
  3. بھارتیہ ریلویز کے تمام آر پی ایف بیریکوں کی باریک نگرانی اور معقول رکھ رکھاؤ کو یقینی بنانے کے لئے آر پی ایف بیرک مینجمنٹسٹم ۔

آر پی ایف کی پورے ہندوستان میں موجودگی ہے۔اس کی حالیہ دنوں میں مختلف شعبوں خصوصاً مسافروں کے خلاف جرائم کا پتہ لگانے ، ضرورت مند بندوں کو بچانے، تحفظ اور دلالی کی لعنت کے خلاف بلا رکے جنگ کرنے کے معاملے میں غیر معمولی کارکردگی رہی ہے۔مسافروں کے  کروڑوں مالیت کے سامان کی چوری میں شامل بین ریاستی گینگ سے پردہ فاش کرنا فورس کی پیشہ ورانہ اہلیت کی ایک مثال ہے۔ ایک اکیلے دن  یعنی 2 نومبر2018ء کو پورے ملک میں 110 شہروں میں ایک ساتھ دلالوں کے خلاف پہلا کل ہند چھاپہ اس کی پیشہ ورانہ اہلیت اور ریل مسافروں نیز ملک کے خدمت کے تئیں اس کے عزم مصمم کی دوسری مثال ہے۔فورس اپنے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم یعنی ٹوئٹر ، فیس بک وغیرہ کی وساطت سے لاکھوں ریل صارفین تک رسائی حاصل کی ہے، جو کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رسائی سے ممکن ہوا ہے اور 2018ء کے دوران یومیہ تقریباً 70 فیصد مسافروں کو بروقت امداد فراہم کی ہے۔

سیکورٹی کی استحکام اور اپگریڈ کرنے کے لئے ریلوے کے ذریعے ترجیحی شعبوں میں سے ایک کے طورپر شناخت کی گئی ہے۔حساس ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے اسٹیشن سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، جس میں ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی میں مصروف تمام ایجنسیوں اور شراکت داروں کے درمیان مکمل تال میل قائم رہے گا۔ تمام زونل ریلویز کو ہر ایک ریلوے اسٹیشن کے لئے اسٹیشن سیکورٹی پلان تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم خواب کے مطابق آرپی ایف کو اسمارٹ سیکورٹی یونٹ بنانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس کے نصب  العین ‘‘यशोलभस्व’’ ریلوے پروٹیکشن فورس اپنی لگن کی روایت، مسافروں کی خدمت کے عزم  اور ملک کے عوام کی خدمت کے ساتھ جڑی رہے گی۔

 وزیر موصوف نے مزید کہا کہ انہیں آج پرکشش انویسٹیچر  پریڈاور نظم و ضبط کو دیکھ بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس پریڈ کے انعقاد کے لئے ریلوے پروٹیکشن فورس کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More