21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کا مقصد22-2021 کے اختتام تک آٹوموبائل لوڈنگ کا ایک ماڈل شئیر 20فیصد اور 24-2023 تک 30 فیصد تک ماڈل شئیر حاصل کرنا ہے

Urdu News

ریلوے ، تجارت و صنعت ، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ریلوے کے ذریعہ آٹو موبائل لوڈنگ کو فروغ دینے کے لئے آٹوموبائل صنعت کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

ایس آئی اے ایم (سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز) ، ٹاٹا موٹرس ، ہنڈئی موٹرز ، فورڈ موٹرز ، مہندرا اینڈ مہندرا ، ہونڈا انڈیا اور ماروتی سوزوکی لمیٹڈ ، آٹوموبائل فریٹ ٹرین آپریٹرز (اے ایف ٹی او) ، آٹوموٹیو ٹائر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے ٹی ایم اے) کے نمائندے جو اس میٹنگ میں شامل تھے ، نے اس اقدام کی تعریف کی اور ریلوے کے ذریعہ آٹوموبائل کے نقل وحمل میں آسانی کے لئے انڈین ریلوے کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنے کا عہد کیا۔

انڈین ریلوے آٹوموبائل کے نقل وحمل میں نئی اونچائیوں کو حاصل کررہی ہے۔ ریلوے کے ذریعے آٹوموبائل کی کل لوڈنگ 2013-14 میں صرف 429 ریک تھی ، جو 2019-20 میں بڑھ کر 1،595 ریک ہوگئی ہے۔ اور رواں سال (اپریل تا ستمبر) کے پہلے چھ ماہ میں انڈین ریلوے نے آٹوموبائل کے 836 ریک لوڈ کئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے گزشتہ سال ( پہلے دو مہینوں میں بہت کم لوڈنگ ہونے کے باوجود) میں اس نے 731 ریک لوڈ کئے تھے۔

ریلوے کا مقصد 2021-22 کے اختتام تک 20٪ کا ماڈل شئیر اور 2023-24 تک 30٪ کا ماڈل شئیر حاصل کرنا ہے۔

بات چیت میں شامل افراد کو ریلوے کے ذریعہ آٹوموبائل کی لوڈنگ کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے یہ زبردست چھلانگ لگی ہے اور ریل میں مزید لوڈنگ لانے کو کہا گیا۔

آٹوموبائل لوڈنگ میں آسانی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات:

  1. بی سی اے سی بی ایم ریکوں کے لئے ہالج چارجز میں مئی 2013 سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے
  2. این ایم جی ایس کے لئے مال بھاڑے میں مئی 2018 سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے
  3. این ایم جی ریکوں کی تعداد میں 30 سے (یکم اپریل) 42 تک کا اضافہ کیا گیا ہے
  4. این ایم جی ریکوں میں دو ۔ مقامات لوڈنگ کی اجازت ہے
  5. آٹوموبائل کی برآمدات کی اجازت
  6. این ایم جی ریکوں میں بنگلہ دیش کے لئے نقل وحمل شروع
  7. نوتنوا ٹرمنل (شمال مشرقی ریلوے) کے ذریعہ نیپال کے لئے نقل وحمل شروع
  8. آٹوموبائل لوڈنگ کے لئے 7 نئے ٹرمنل کھولے گئے
  9. نیپال، سلچھپرا، فرکیٹنگ اور نیو تنسکیا کے لئے نقل وحمل کے لئے چیت پور(ای آر)، پینوکونڈا (ایس ڈبلیو آر)، نسرالا ( این آر)، نوتنوا (این ای آر)
  10. فی الحال تقریبا 52 ریلوے ٹرمنل دستیاب ہیں۔
  11. تمام پرائیویٹ سائڈنگس، پی ایف ٹی ایس اور آئی سی ڈی آٹوموبائل ٹریفک کو ہینڈل کر سکتے ہیں۔

صنعت کے نمائندوں نے اپنی مدد کئے جانے کے لئے ریلوے کی تعریف کی اور اس بات کا عہد کیا کہ ریلوے کو زیادہ سے زیادہ لوڈنگ دلانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ آٹوموبائل ٹریفک (صنعت کے تقاضوں کے مطابق) چاروڈی (ڈبلیو آر) ، بکشی کا تالاب (این ای آر) ، میسرا (ای سی آر) کے لئے مزید ٹرمینل کھولے جارہے ہیں۔ نیز ، بنگلہ دیش کو بی سی اے سی بی ایم ریک میں بنگلہ دیش کو برآمدات کرنے کا منصوبہ بنگلہ دیش ریلوے کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

شرکا کو یقین دلایا گیا کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کے تمام خدشات اور امور کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More