نئی دہلی جون ؛ ریلوے کی وزارت نے 21 جون 2017 کو ریل بھون میں آیوش کی وزارت کی ہدایت کے مطابق بین الاقوامی یوم یوگا کا اہتمام کیا۔
ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب دیوندر فڑنویس کے ساتھ بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر باندرہ، ممبئی میں یوگا اجلاس میں حصہ لیا۔ انھوں نے نالندہ آڈیٹوریم، ایس آئی ایم ایس آر بلڈنگ، سومیا کیمپس، ودیا وہار، ممبئی میں بھی منعقدہ یوگا اجلاسات میں شرکت کی۔
ریل بھون، صدر دفاتر واقع نئی دلی میں یوگا اجلاس کا اہتمام جناب چکر دھر کشواہا کی رہنمائی میں کیا گیا ، جو مرارجی دیسائی انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، نئی دلی کے انسٹرکٹر ہیں۔ اس تقریب میں ریلوے بورڈ کے چئیرمین جناب اے کے متل، بورڈ کے دیگر اراکین اور ریلوے کے سینئر افسران سمیت ریلوے بورڈ کے بہت سے افسران نے بھی اس میں حصہ لیا۔
بین الاقوامی یوگا ڈے، پورے بھارتی ریلوے نظام کے تحت بھی منایا گیا، جن میں ژونل ریلوے صدر دفاتر، ڈویژنل ریلوے صدر دفاتر، پیداواری اکائیوں کے صدر دفاتر، ریلوے تربیتی ادارے اور مراکز اور دیگر ریلوے ادارے شامل ہیں۔