16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت نے سوئس کنفیڈریشن ( سوئٹزر لینڈ ) کے ساتھ دو مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کئے

रेल मंत्रालय ने स्विस परिसंघ (स्विट्जरलैंड) के साथ दो समझौता ज्ञापनों (एमओयू) पर हस्ताक्षर किए
Urdu News

نئی دہلی، سوئس کنفیڈریشن کی  صدر محترمہ ڈورِس لیتھارڈ   آج یعنی 31 اگست ، 2017 ء کو بھارت کے دورے پر آئی ہیں اور  اُن کی آمد کے ساتھ ہی  وزارتِ ریلوے اور سوئس کنفیڈریشن کے مابین دو مفاہمت ناموں پر دستخط عمل میں آئے ہیں ۔

          اولین مفاہمت نامہ  وزارت ریلوے اور  سوئس کنفیڈریشن کے  ماحولیات ، نقل و حمل اور  مواصلات کے  وفاقی محکمے کے مابین  ریل کے شعبے میں تکنیکی تعاون کے لئے  عمل میں آیا ہے ۔ اس مفاہمت نامے پر  محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سوئس کنفیڈریشن کی صدر  محترمہ ڈورِس لیوتھارڈ کی موجودگی میں  ریلوے بورڈ کے چیئر میں جناب اشونی لوہانی اور  بھارت میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر ڈاکٹر اینڈریاز بام نے اپنے دستخط کئے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت   وزیر ریلوے جناب سریش پربھاکر پربھو اور سوئس سفیر کے مابین جولائی ، 2016 ء میں ریل کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں ہوئی ملاقات  کے سلسلے کا ایک حصہ ہے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد درج ذیل شعبوں میں تعاون کا راستہ ہموار کرنا ہے :

  1. ٹریکشن رولنگ اسٹاک
  2. ای ایم یو اور ریل گاڑی کے ڈبے
  3. ٹریکشن پروپلزن ساز و سامان
  4. مال بھاڑہ اور مسافر کاریں
  5. ٹلٹنگ ٹرینس
  6. ریلوے کی برق کاری کے ساز و سامان
  7. ریل گاڑیوں کے لئے آنے جانے کے اوقات طے کرنے اور انہیں چلانے کے نظام کی اصلاح
  8. ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری
  9. کثیر پہلوئی نقل و حمل
  10. سرنگ بنانے کی ٹیکنا لوجی

دوسری مفاہمتی عرضداشت کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ ( کے آر سی ایل )  اور سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ( ای ٹی ایچ ) زیورخ  کے مابین طے پائی ہے ۔ اس پر کے آر سی ایل کے سی ایم ڈی جناب سنجے گپتا اور  ای ٹی ایچ زیورخ کے   ریکٹر  پروفیسر سارہ  اسپرنگ مین  نے اپنے دستخط کئے ہیں ۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے توسط سے کونکن ریلوے  گوا میں جارج فرنانڈیز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ( جی ایف آئی ٹی ٹی )   قائم کرنے میں  امداد حاصل کر سکے گا ۔ خصوصاً ٹنل یعنی سرنگ بنانے کی ٹیکنا لوجی کےسلسلے میں درکار  مہارت اور جانکاری حاصل کرنے اور اس کی ترویج و اشاعت  کا اہل ہو سکے گا ۔ جی ایف آئی ٹی ٹی  کا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف  کے آر سی ایل کے اپنے مین پاور کو تربیت فراہم کی جائے اور اس کے ذریعے سرنگ بنانے کے پروجیکٹوں  کو عملی شکل دی جائے بلکہ  مقصد یہ بھی ہے کہ دیگر سرکاری اداروں کے لئے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ عملہ فراہم ہو سکے ۔ نجی شعبے اور یہاں تک کہ غیر ملکی اداروں کو بھی اس سے فائدہ حاصل ہو گا  اور بھارت میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہو سکےگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More