19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے کیرالا کے عوام کی ہر طرح سے مدد کرنے کی پیش کش کی

Urdu News

نئی دہلی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے دورا موسلا دھار اور شدید بارش کے علاوہ کیرالا میں تقریباً 36 باندھوں کے کھلنے کی وجہ سے جنوبی ریلوے کے 3 ڈویژن  اچانک بھاری سیلاب ، مٹی کے تودے کھسکنے اور 16 اگست 2018 سے پٹریوں پر بولڈر گرنے سے پوری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:-

  1. تھرو اننت پورم ڈویژن میں، سبھی 11 پلوں میں پانی کی سطح  خطرے کے نشان سے اوپر ہے ۔پٹریاں تین مقامات پر ڈوب گئی ہیں ، تین مقامات پر پشتے بہہ گئے ہیں مختلف سیکشنوں پر 7 مقامات پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
  2. پلکّڑ ڈویژن میں ، 10 پلوں پر پانی کی سطح  خطرے کے نشان سے اوپر  ہے  اور ایک مقام پر پٹری پانی میں ڈوب گئی ہے ۔
  3. مدورئی ڈویژن میں ، 6 مقامات پر مٹی کے تودے کھسکنے اور بولڈر گرنے کے واقعات پیش آئے ۔
  4. ریلوے ٹیم نے سیلاب سے متاثر سیکشنوں پر رکاوٹیں دور کرنے کے لئے 24 گھنٹے پوری جاں فشانی کے ساتھ کام کیا اور 20 اگست 2018 کو کیرالا کے اہم روٹ میں تمام سیکشن کھول دیئے گئے ۔
  5. 24 گھنٹے  پٹریوں کی مرمت کرنے کے لئے 9 ٹریک مشینوں کو بروئے کار لایا گیا۔
  6. 7خصوصی ٹرینیں جو بولڈرس، ریت اور بلاسٹ لے گئیں تھیں انہیں متاثرہ پٹری  اور پشتے کی پورشن کی بحالی کے لئے بھیجا گیا ۔
  7. تقریباً 30 افسروں ، 45 سپر وائزرس اور تقریباً 450 ریلوے اسٹاف کی ہیڈ کوارٹر ڈویژن ٹیم نے بارش کا مقابلہ کرتے ہوئے 24 گھنٹے کام کیا اور جاں فشانی کے ساتھ خراب حالات میں بھی بارش اور پانی کا مقابلہ کیا اور اس نازک وقت میں کیرالا کو جوڑنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر پٹریوں کی بحالی کا کام سنجیدگی سے انجام دیا۔
  8. کچھ کو چھوڑ کر تقریباً سبھی ٹرین خدمات آج سے بحال کر دی گئی ہیں ۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2018/aug/i201882101.png

کیرالا میں پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لئے خصوصی ٹرینیں۔

پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کرنے کے لئے تھرو اننت پورم اور پلکڑ ڈویژنوں میں 61 خصوصی مسافر ٹرینیں چلائی گئیں۔ خاص طور پر تھرو اننت پورم –ارنا کولم سیکشن کو ایلپّی کے راستے خصوصی مسافر ٹرینوں کے ذریعے ہر تین گھنٹے میں جوڑا گیا جو سیلاب کے دوران متاثر نہیں ہوا تھا ۔ عوام کی نقل و حمل کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کی گئی  ۔ راحت اور بچاؤ ٹیم نے پوری جاں فشانی کے ساتھ کام کیا جس کی میڈیا نے بھی زبردست ستائش کی۔

مدورئی کے راستے ارنا کولم اور تھرواننت پورم سے  17 اگست سے 20 اگست تک 13 ایکسپریس اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں۔

ارنا کولم اور تھرواننت پورم سے سانترا گاچی کے لئے 3 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں یہ ٹرینیں مغربی بنگال کی سرکار کی درخواست پر چلائی گئیں۔

کوچو ویلی ،تھرواننت پورم سے ایک خصوصی ٹرین اڈیشہ حکومت کی درخواست پر آج چلائی گئی ۔

تین واٹر ریک خصوصی ٹرینیں کیرالا کے لئے چلائی گئیں:

  • جنوبی ریلوے نے  18 اگست 2018 کو کین کولم کے لئے ایروڈ جنکشن اسٹیشن سے دو اعشاریہ آٹھ لاکھ لیٹر پانی لے جانے والے سات بی آر ایم ویگن کے ساتھ پہلی خصوصی ٹرین روانہ کی۔
  • 30اگست 2018 کو 3 اعشاریہ 2 لاکھ لیٹر پانی والے 10 بی آر این ویگن کے ساتھ ایروڈ سے دوسری پانی لے جانے والی خصوصی ٹرین تریولّا پہنچی ۔
  • تیسری واٹر ٹینک اسپیشل  ٹرین جس میں 14اعشاریہ 5 لاکھ لیٹر پانی والے 29 ٹینک ویگن تھے ،جو پونے سے روانہ18  اگست 2018 کو روانہ کی گئی تھی 20 اگست کو ارناکولم پہنچی۔
  • ریاستی سرکار کی درخواست پر ریلوے مزید واٹر اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے ۔

جنوبی ریلوے میں آئی آر سی ٹی سی پلانٹ سے تین لاکھ ریل نیر بوتلیں :

ریلوے نے تھرو اننت پورم ڈویژن کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ کیرالا کے لئے ایک لیٹر کی دو لاکھ پانی کی بوتلوں کا انتظام کیا ہے ۔

مزید ایک لاکھ بوتلیں سپلائی کئے جانے کےلئے پوری تیاری ہے۔

پیشہ ور تیراکوں کی تعیناتی :

جنوبی ریلوے کے تھرواننت پورم ڈویژن کے 10پیشہ ور تیراک جو ملازم بھی ہیں پانچ دن کے لئے پٹّانم تھٹّا ضلع میں سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں مدد دینے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔

کیرالا کے وزیراعلیٰ کا ریلیف فنڈ میں تعاون:

  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کیرالا  کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ  سے  افسروں اور تھری ویندرم ڈویژن کے اسٹاف نے 65 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

چھتیس گڑھ سے خصوصی ٹرین کے ذریعے  مفت  چاول کی تقسیم:

  • چھتیس گڑھ کی سرکار نے رائے پور سے کازاکوٹم کے لئے 25 سو ٹن چاول روانہ کیا ہے   تاکہ کیرالا کے سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے ۔

کیرالا کے لئے راحت کے سامان کی مفت نقل و حمل :

  • ریلوے کیرالا میں اسٹیشنوں کے لئے 31 اگست تک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے راحت کے سامان کی مفت نقل و حمل کا انتظام کر رہا ہے ۔

ضرورت مندوں کو کمبل اور بیڈ شیٹ فراہم کئے جا رہے ہیں:

  • تھرو اننت پورم ڈویژن کے ذریعے ریلیف  اتھارٹیز کو 300 بیڈ شیٹس اور 300 کمبل پہلے ہی حوالے کر دئے گئے  ہیں۔

سینٹ جونس امبولینس بریگیڈس سروس کے ذریعے جنوبی ریلوے میڈیکل طبی امداد:

  • جنوبی ریلوے نے ، تروولّا،کوٹائم ، ارنا کولم اور چھینگا نور  میں قائم بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں فرسٹ  ایڈ بوتھ کھولے ہیں۔

مفت پناہ گاہوں کا انتظام :

  • دونوں ڈویژنوں میں مسافروں  کیلئے مفت  پیڈ اے سی  ویٹنگ ہال کھولے گئے ہیں۔
  • شورانور میں پنچایت کمیونٹی سینٹرس اسکولوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو  رکھا گیا ہے ۔

مفت کھانے کے انتظامات :

  • سبھی بڑے اسٹیشنوں تریویندرم اور پلکڑ میں 24 گھنٹے مفت کھانے  کا انتظام کیا گیا ہے  اور ادائیگی کی بنیاد پر ضرورت مندوں کو کھانا سپلائی کیا گیا ہے ۔
  • تریویندرم کے ایلوّوا  وڈا –کانچیری سیکشن میں اور پلکڑ ڈویژن میں شورانور میں پھنسے ہوئے مسافروں کے لئے این جی او کے ذریعے کھانے کے پیکٹ سپلائی کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More