28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت نے وینڈروں اورٹھیکیداروں کیلئے آن لائن بل کا پتہ لگانے کے نظام کو شروع کیا

Urdu News

نئی دہلی، بلوں کی پروسیسنگ اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت  کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام کےطورپر بھارتی ریلوے نے انڈین ریلویز کے ٹھیکیداروں اور وینڈروں کیلئے بل کا آن لائن پتہ لگانے کا ایک نظام شروع کیاہے تاکہ وہ اپنے بلوں کی صورتحال کا پتہ لگا سکیں۔ بھارتی ریلوے کا یہ اقدام ریلوے اور کوئلہ کے وزیر جناب پیوش گوئل کے اس خصوصی زور دینے کے مطابق ہے، جس میں ڈیجیٹل اور آن لائن ہونے کے لئے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کےزیادہ سے زیادہ  استعمال کی بات کہی گئی ہے تاکہ نظام میں شفافیت ا و ر اثرانگیزی کو فروغ دیا جا سکے۔

وینڈروں اور ٹھیکیداروں کو اس کیلئے سی آر آئی ایس ، نئی  دلی کے اِن ہاؤس تیار کردہ آن لائن آئی ٹی پلیٹ فارم میں اندراج کرانا ہوگا۔ اِسے انڈین ریلویز ای پروکیورمنٹ سسٹم (آئی آر ای پی ایس) کہا جاتا ہے۔ اندراج سے وینڈر/ایجنسیاں بلوں کی پروسیسنگ کے مختلف مرحلوں کے ذریعے تاریخ کے ساتھ اپنے بل کی صورتحال کا پتہ لگا سکیں گی۔ وہ یہ پتہ لگا سکیں گی کہ یہ بل ابھی کس مرحلے میں ہے اور اس بل کیلئے کتنی رقم کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے علاوہ دیگر تفصیلات کا بھی انہیں بخوبی پتہ چل جائے گا۔ گزشتہ تفصیلات  بھی دستیاب ہوں گی تاکہ وینڈر سونپے گئے بلوں کی تفصیلات   دیکھ سکیں۔بل کا پتہ لگانے کی یہ سہولت اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے وینڈروں اور ٹھیکیداروں کو دستیاب ہوگی۔ بل میں موجود وہ خامیاں، جنہیں دور کئے جانے  کی  ضرورت ہے، اسے بھی وینڈر اور ٹھیکیدار دیکھ سکیں گے۔ بل کی تفصیلات http://ireps.gov.in پر دستیاب ہوں گی۔ مزید یہ کہاگیا ہے کہ تمام بلوں کی ادائیگی ان کی وصولی کے 30 دن کے اندر کر دی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More