17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کی وزارت نے 64371 اسامیوں کے لیے اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹیکنیشئن کی بھرتی کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلوے نے 2 نومبر 2018 کو اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹیکیشین کی بھرتی کے لیے منعقدہ پہلے مرحلے کے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے نتائج شائع کئے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے امتحان میں بیٹھنے کے لیے پہلے مرحلے میں 588605 امیدوار  کامیاب ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے کے امتحانات  9 اگست 2018 سے 4 ستمبر 2018 تک منعقد کئے گئے تھے۔ جن میں بیٹھنے والے امیدواروں کی کُل تعداد 36 لاکھ سے زیادہ (3647541) تھی۔ یہ امتحانات ملک بھر میں پھیلے 440 مرکزوں میں آن لائن منعقد کئے گئے تھے۔ انڈین ریلویز نے  اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹیکنیشین کی بھرتی کے لیے  64371 اسامیوں کااشتہار دیا ہے۔

کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں بیٹھنے والے  امیدوار جنھوں نے آر آر بی کو اپنی پسند کے طور پر منتخب کیا۔ آر آر بی کی سرکاری ویب سائٹ میں دیئے گئے لنک کے ذریعے لاگن کرتے ہوئے اپنے علاحدہ علاحدہ نمبر دیکھ سکتے ہیں۔ امیدوار امتحان کی اپنی شفٹ کے ماسٹر سوالنامے کے ساتھ ساتھ ان کے جوابات بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نوٹیفائی کی گئی تمام اسامیوں کے لیے کٹ آف مارکس بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو دوسرے مرحلے کے امتحان میں بیٹھنا ہوگا جو کہ 12 سے 14 دسمبر 2018 تک ہوں گے۔

امیدوار امتحان کے دن سے 10 دن قبل اپنے امتحان کے شہر سے متعلق اطلاع ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ای-کال لیٹر امتحان کی تاریخ سے 4 دن قبل دستیاب ہوگا۔ امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای- میل اور آر آر بی کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنے ای-کال لیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے سے متعلق اطلاع دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More