17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کےو زیر مملکت جناب راجین گوہین نے‘‘اڑان – کھیلوں کے کانکلیو’’ کا افتتاح کیا

रेल राज्‍य मंत्री श्री राजेन गोहेन ने ‘उड़ान-एक खेल सम्‍मेलन’ का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی، مئی،  ریلوے    کے وزیر مملکت   جناب  راجین گوہین نے آج  وزارت ریلوے کے تحت ریلویز  اسپورٹس پرموشن بورڈ  (آر ایس پی بی) کے ذریعہ  منعقدہ ‘‘اڑان-کھیلوں کے کانکلیو’’   کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر  ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متل ، ممبر اسٹاف  جناب  پردیپ کمار،  کھیلوں کی وزارت کے سکریٹری جناب انگیتی  سری نواس موجود تھے۔

 کھیلوں کے اس کانکلیو  میں متعدد ممتاز  کھلاڑیوں مثلاً  محترمہ میری کوم  ، جناب  سشیل کمار، محترمہ ساکشی ملک، جناب بیجنگ بھوٹیہ،  جمناسٹک کے کوچ  جناب بی ایس نندی نے شرکت کی، جبکہ ریلوے اسپورٹس  پرموشن بورڈ کی سکریٹری محترمہ ریکھا یادو اور سروسیز  اسپورٹس  کنٹرول بورڈ سے کرنل سیتاورت شیورین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس  موقع پر  ریلوے کے وزیر  جناب سریش  پربھاکر پربھو نے ویڈیو  کانفرنسنگ  کے ذریعہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ  کانکلیو   تمام  شراکت  داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا  کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ریلوے کو اس بات پر فخر ہے کہ اس کے   پاس ایسے کھلاڑی رہے ہیں جنہوں نے ملک کے  جھنڈے کو بلند رکھا۔   اس کانکلیو کے انعقاد کے پیچھے  یہ سوچ ہے کہ کھیلوں کے تعلق  سے زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھا ہوں اور ریلوے کو کھیلوں کےلئےایک بہترین  ادارہ بنانے کے لئے نئے مواقع دریافت کئے جاسکیں۔

 اس موقع پر ریلوے کے وزیر مملکت ،نیز مواصلات کے وزیر  مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب منوج سنہا نے ویڈیو کانفرنس  کے ذریعہ اظہار خیال کرتے  ہوئے  کہا کہ ریلوے اسپورٹس پر موشن بورڈ،ہندستان میں  کھیلوں کو فروغ دینے کےلئے قابل ستائش کام کرر ہا ہے۔ کھلاڑیوں کی ایک تہائی  تعداد  کا تعلق  ریلوے سے ہے۔ ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ کھیلوں کے لئے خاتون  ملازمین  کی حوصلہ افزائی کرکے خواتین کو بااختیار  بھی بنا رہا ہے۔ ریلوے اسپورٹس  پرموشن بورڈ کی کوششیں ہندستان کو کھیلوں میں اگلی منزل  تک پہنچا نے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اسپورٹس  کانکلیو کے منتظمین کو اس کے  انعقاد پر مبارک باد بھی دی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر مملکت جناب  راجین گوہین  نے کہا کہ ریلوے  اپنے کھلاڑیوں کے لئے بہترین  مواقع   فراہم کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ ریلوے اسپورٹس پر موشن بورڈ نے اس  سمت  میں متعدد  اقدامات کئے ہیں۔ ریلوے کو اپنے ان کھلاڑیوں پر بے حد فخر ہے جنہوں نےملک کا نام روشن کیا ہے۔

 اس کانکلیو  میں کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں کی بھی شرکت ہوئی۔ میدانتا- دی میڈیسٹی کے  سی او او ،جناب پنکج  ساہنی،  ہونڈا  موٹر سائیکل میں کارپوریٹ امور کے ڈی جی،  جناب ہربھجن سنگھ اسٹیگ  انٹرنیشنل کے  مشترکہ  چیئرمین  ،جناب وویک   کوہلی،  اولمپک گولڈ  کیسٹ کے سی ای او، جناب  وائرن راسکہنا  نے کانکلیو  میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں   جناب پردیب  میگزین اور جناب وکرانت گپتا جیسی میڈیا کی ممتاز شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More