نئی دہلی، 11جنوری،ریلوے کی وزارت نے آج ایک گول میز مذاکرہ منعقدہ کیا جس میں ریلوے باہرکے متعلقہ فریقوں کو ماحولیات اور اندرون خانہ انتظام پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو اس میٹنگ میں مہمان خصوصی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین مہمان اعزازی تھے۔
گول میز مذاکرہ میں بولتے ہوئے جناب پربھو نے کہا کہ ایک جدید جوابدہ ادارہ ہونے کے ناطے ہم تنہائی میں کام نہیں کرسکتے اور ہم کو ہماری معیشت اور سوسائٹی میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے مطابق ڈھلنا ہوگا۔ باہر کے لوگوں سے گول میز مذاکرات سے دوسرے پہلو اور معلومات اجاگر ہوں گی جس سے ہماری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ پائیدار ماحول میں آپریشن ایک چیلنج ہے۔
جناب پربھو نے کہا کہ ریلوے کی وزارت اپنی حکمت عملی میں پائیداری کو اصل دھارے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ اب چونکہ ہمارے پاس ایک علیحدہ ماحولیات کا ڈائرکٹوریٹ ہے لہذا اب یہ کوئی فروعی سرگرمی نہیں ہے۔ زمین کا زیادہ سے زیادہ استعمال درخت لگانا، پانی کے سوتوں کو بحال کرنا اور صاف ستھرائی کی سرگرمیاں ہیں جن پر ریلوے کام کررہی ہے تاکہ پائیدار ی لائی جاسکے۔ ریلوے کی وزارت قابل تجدید توانائی کے استعمال کو تیزی سے بڑھارہی ہے تاکہ پائیداری پیدا ہو اور لاگت میں کمی آسکے۔
7 comments