14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے تحت تمام تربیتی اداروں کو این آر ٹی آئی کی ایک ہی انتظامیہ کی چھت کے نیچے آنا چاہئے – جناب گوئل

Urdu News

نئی دہلی، وزیر برائے ریلوے اور تجارت و صنعت اور صارفین کے امور ،خوراک اور عوامی تقسیم جناب  پیوش گوئل نے ’’نیشنل ریل اینڈ ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ، ‘‘این آر ٹی آئی کو اب گذشتہ 7 سالوں میں ریلوے کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات  بائیو ٹوائلٹ ، ریل برق کاری ، انفرا اپ گریڈیشن وغیرہ جیسےامورپر تحقیق کرنی چاہئے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریلوے کے تحت تمام تربیتی اداروں کو این آر ٹی آئی کی ایک ہی انتظامی چھت کے نیچے آنا چاہئے۔ اس سے نہ صرف تعلیمی ان پٹس کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ تربیت کے معیار میں یکسانیت ، اخراجات میں کمی بھی آئے گی  اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 3 سال کے قلیل عرصہ میں،  این آر ٹی آئی تعلیم کا ایک علمی ادارہ بن کر ابھرا ہے اور اس کے تعلیمی ڈھانچے کو مزید تقویت دینے کی تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔

واضح رہے کہ این آر ٹی آئی اعلی تعلیم ، ریل اور ٹرانسپورٹ ٹکنالوجی اور انتظامیہ میں جدید تحقیق پر توجہ دینے کے ذریعہ نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے  مطالعہ  کا اعلی درجے کے عالمی معیاری  ادارہ بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ این آر ٹی آئی کا مقصد بین موضوعاتی مراکز برائے ایکسی لینس تیار کرنا ہے جو نقل و حمل کے شعبے میں تحقیق اور تعلیم کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرے گا۔ نصاب ، تحقیقاتی منصوبوں اور ایگزیکٹو تعلیمی پروگراموں کی ترقی کے لئے باہمی تعاون کے لئے ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعہ دنیا بھر کے سرکردہ عالمی اداروں سے بہترین مہارت حاصل کرنے پر این آر ٹی آئی کی حکمت عملی مرتکز ہے۔ این آر ٹی آئی لاجسٹک ، ٹرانسپورٹ اور مینجمنٹ کے تمام پہلوؤں میں کٹنگ ایج گریجویٹ اور ماسٹرز پروگرام چلا رہا ہے۔

این آر ٹی آئی ریلوے اور نقل و حمل کے شعبے میں موجودہ صلاحیتوں کے پیشہ ورانہ ترقی میں بھی مدد فراہم کررہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More