16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل کی شہریوں سے ریلوے لائنوں کے قریب

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے لائنوں کے قریب  سیلفی لینے اور اسٹنٹ کرنے سے گریز کریں ۔

ذیل میں  وزیر موصوف کے بیان کا متن دیا جا رہا ہے۔

’’عزیز شہریوں ،

          پچھلے چند دنوں میں میں نے ایسی خبریں اور ویڈیوز دیکھی  ہیں جن میں ریلوے لائنوں کے قریب سیلفی لیتے ہوئے اور اسٹنٹ کرتے ہوئے  نوجوانوں کے حادثوں کا شکار  ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ ان حادثوں کے بارے میں معلوم ہو کر بہت صدمہ ہوا ہے۔ آپ لوگ ملک کا مستقبل ہیں  اور میری اپیل ہے کہ ریلوے لائنوں کے قریب اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں  اور چوکس رہیں ۔ ضابطوں اور بورڈ پر لکھی ہوئی ہدایات کی پیروی کریں  اور ریلوے کراسنگ کے قریب پوری توجہ رکھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More