نئی دہلی، 22 فروری / ریلویز کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج 22 کوچوں پر مشتمل اینتود یا ایکسپریس کے نئے بنائے گئے ڈبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین اے کے متل ٹریفک سے متعلق رکن محمد جمشید رولنگ اسٹاک کےممبر رویندر گپتا ٹریکشن ممبر اے کے کپور اور ریلوے کے دیگر ممبروں کے علاوہ شمالی ریلوے کے جی ایم آر کے کلشیریستھا اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
مسافروں کی خدمات کےمعیار او رٹرینوں میں سہولیات کو بہتر بنانےاور ایک مضبوط برانڈ پیدا کرنے کی کوشش میں جناب سریش پربھو نے 17-2016 کی ریل بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ حکومت ایمانداری سے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہندستان کی قسمت اس وقت تک نہیں تبدیل ہوگی جب تک عام آدمی یا عورت کی زندگی بہتر نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ ہر آدمی یا عورت ہماری پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت ر کھتا ہے ۔ ہماری اینتودیا ایکسپریس کو تعارف کرانے کی تجویز ہے جو ایک طویل فاصلے ، پوری طرح غیر ریزرو سپر فاسٹ ٹرین ہے جو عام آدمی کےلئے ہے اورجو مصروف راستوں پر چلائی جائے گی۔