18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر نے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، ۔ریل کے سفر کو مزید آرام دہ اور بہتر بنانے کیلئے انڈین ریلوے نے متعدد خدمات اور پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھا کر پربھو نے  درج ذیل پروجیکٹوں کا افتتاح کیا/قوم کے نام وقف کیا۔ ان میں سے زیادہ تر پروجیکٹ جھارکھنڈ میں ہیں۔ افتتاح /قوم کے نام وقف کرنے کا کام ریلوے کےوزیر نے آج  ریل بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔

  • رانچی روڈ پتراتو ڈبلنگ( پتراتو میں) کے کام کا آغاز کیا۔
  • گڑھوا روڈ (گڑھواروڈ میں) آر او آر فلائی اوور کیلئے  سنگ ِ بنیاد رکھا۔
  • رانچی-بونڈا منڈا ڈبلنگ( ہٹیا اسٹیشن میں) کے کام کا آغاز کیا۔
  • آدتیہ پور-کھڑگا پور-تھرڈ لائن ( ٹاٹا نگر اسٹیشن میں)(آر وی این ایل پروجیکٹ) کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔
  • سینی-آدتیہ پور تھرڈ لائن پروجیکٹ کے گمڑھیا-آدتیہ پور سیکشن (ٹاٹا نگر اسٹیشن میں) کو قوم کے نام وقف کیا۔
  • چکر دھر پور-گوئل کیر ا تھرڈ لائن (چکر دھر پور اسٹیشن میں) کے کام کا آغاز کیا۔
  • آسنسول ڈویژن کے گرین کاریڈور-مدھوپور-گریڈیہہ سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا۔

اس موقع پر  شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا  بھی موجود تھے۔  ان کے علاوہ ممبر انجینئرنگ ریلوے بورڈ جناب آدتیہ کمار متل، ریلوے  بورڈ کے دیگر ممبران اور اعلیٰ    افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھا کر پربھو نے کہا کہ  ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے ہی جھارکھنڈ ترقی نہیں کر پایا ہے۔ جھارکھنڈ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے مقصد سے بجٹ میں مختص کئے جانے والے فنڈ میں کافی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ریاست میں ریلوے پروجیکٹ پورے کئےجائیں  اور پروجیکٹوں کے کام میں تیزی آئے۔ پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کیلئے جھارکھنڈ کی ریاستی حکومت اور ریلوے کی وزارت نے جوائنٹ وینچر قائم کیا ہے۔ ریاست کے جوائنٹ وینچر باہمی تعاون کے وفاقی نظام میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

پروجیکٹوں کی اہم خصوصیات:

  • رانچی روڈ پتراتو ڈبلنگ کے کام کا آغاز

اس کا مقصد معدنیات کے تیز رفتار نقل و حمل اور جھارکھنڈ کےکول بیلٹ سے ہندوستان کے شمالی اور مغربی حصے تک کیلئے چھوٹا راستہ مہیا کرانا ہے۔

  • گڑھوا روڈ میں آر او آر فلائی اوور کیلئے  سنگ ِ بنیاد رکھاجانا

اس کا مقصد گڑھوا روڈ اسٹیشن میں مزید ریل گاڑیوں کے  بے روک ٹوک آنے جانےکو آسان بنانا ہے۔

  • رانچی-بونڈا منڈا ڈبلنگ( ہٹیا اسٹیشن میں) کے کام کا آغاز

ہٹیا بونڈا منڈا رانچی- موری  کے راستے سے راؤ کیلا –گوموہ روٹ  کا ایک حصہ ہے۔ فی الحال یہ سنگل لائن والا ہے۔ یہ  روٹ بوکارو اور راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ تک خام مال پہنچنے اور وہاں سے تیار اسٹیل کے  جانےکی وجہ سےبہت مصروف رہتا ہے۔ مسافروں اور صنعتوں کی لگاتار بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اس روٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

  • آدتیہ پور-کھڑگا پور-تھرڈ لائن ( ٹاٹا نگر اسٹیشن میں)(آر وی این ایل پروجیکٹ) کیلئے سنگ بنیاد رکھاجانا

کھڑگ پور-آدتیہ پور ہاؤڑہ –ممبئی ٹرنک روٹ کا ایک حصہ ہے۔ بنیادی صنعتوں کیلئے خام مال اور تیار مصنوعات کے آنے جانے کی وجہ سے یہ سیکشن بہت زیادہ مصروف ہے۔ اس علاقے کی نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے تھرڈ لائن پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

  • سینی-آدتیہ پور تھرڈ لائن پروجیکٹ کے گمڑھیا-آدتیہ پور سیکشن (ٹاٹا نگر اسٹیشن میں) کو قوم کے نام وقف کیا جانا

ٹاٹا نگر چکر دھر پور سیکشن کے مسافروں اور سامان کے بڑھتے ہوئے نقل و حمل کو آسان بنانے کیلئے سینی آدتیہ پور کےدرمیان تھرڈ لائن کی منظوری دی گئی ہے۔

  • چکر دھر پور-گوئل کیر ا تھرڈ لائن (چکر دھر پور اسٹیشن میں) کے کام کا آغاز کیاجانا

یہ سیکشن ہاؤڑہ –ممبئی  ٹرنک روٹ کا ایک حصہ ہے۔ اس روٹ کے درمیان متعدد پلانٹوں اور پروجیکٹوں کے آنے کی وجہ سے اس سیکشن کی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت تھی۔ یہ روٹ اسٹیل ، پاور سیمنٹ پلانٹوں کیلئے فیڈر روٹ ہے اور انہیں ملک کی کانوں اور اہم بندرگاہوں سے جوڑتا ہے۔ اس لائن کی صلاحیت کے استعمال کی حد پہلے ہی 100 فیصد کے پا ر جا چکی ہے، اس لئے 34 کلومیٹرکے اس روٹ پر تھرڈ لائن کا سیکشن ضروری ہے۔

  • آسنسول ڈویژن کے گرین کاریڈور-مدھوپور-گریڈیہہ سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا جانا

اس کا مقصد ریلوے لائن پر انسانی فضلے کو گرنے سے روکنا ہے اور کوچیز وریلوے لائن کی بہتر صفائی ستھرائی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More