19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ‘‘ ریل مدد’’ ایپ لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم کی ڈیجیٹل مہم کے تناظر میں انڈین ریلویزنے پہلی مرتبہ شکایات بندوبست نظام کی مکمل طور پر ڈیجیٹل کاری کی ہے۔ریلویز اورکوئلہ کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ایک نئے ایپ ‘‘ ریل مدد’’ کا آغاز کیا۔ اس ایپ کو لانچ کرنے کا مقصد مسافروں کی شکایات کے ازالے کے عمل میں تیزی اور نظم لانا ہے۔ آر پی گرامس (ریلوے پسنجر گریوانس ریڈ ریسل اینڈ مینجمنٹ سسٹم)جسے شمالی ریلوے (دہلی ڈویژن) نے ڈیولپ کیا ہے اور جس میں ‘‘ ریل مدد’’ سمیت متعدد نئےفیچرس شامل کئے گئے ہیں، ایک موبائل ایپ ہے، جو موبائل فون /ویب کے توسط سے مسافروں کے ذریعے شکایتوں کا اندراج کرنے کےکام آسکتاہے ۔ یہ شکایتوں کے ازالے کی صورتحال سے متعلق مسافروں کو ریئل ٹائم فید بیک ریلے کرتا ہے۔شکایت کا اندراج کرانے پر مسافر کوایس ایم ایس کے ذریعے فوراً ایک آئی ڈی موصول ہوتی ہے۔ اس کے بعد ریلوے کے ذریعے کی گئی کارروائی سے متعلق ایک کسٹمائزڈایس ایم ایس بھیجا جاتا ہے۔آر پی گرامس مختلف موڈس (فی الحال14 آف لائن/آن لائن ماڈلس)سے موصول ہونے والی مسافروں کی شکایتوں کو مربوط کرتا ہے، جامع         طور پر ان کا تجزیہ کرتا ہے اور مختلف قسم کے مینجمنٹ رپورٹ جنریٹ کرتا ہے، جس سے ٹاپ مینجمنٹ کو شکایات کے ازالے کی رفتار کی مسلسل نگرانی کرنےپانے میں مدد ملتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ساتھ صفائی ستھرائی ، کیٹرنگ ،      دیگر قسم کی سہولتوں وغیرہ کے معیار پر مختلف فیلڈ اکائیوں /ٹرینوں/اسٹیشنوں وغیرہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی اس سے مدد ملتی ہے۔یہ کمزور/خراب کارکردگی والے شعبوں اور ریل گاڑیوں/اسٹیشنوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے تاکہ  ان کی درستگی کیلئے ان  پر پوری توجہ دی جاسکے۔

ریل مدد ایپ کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • ریل مدد (موبائل اپلی کیشن، فار ڈیزائرڈ اسسٹینس ڈیورِنگ ٹریول-ایم اے ڈی اےڈی)مسافروں کے دیئے گئےکم از کم انپٹس  کے ساتھ شکایت درج کرتا ہے، فوراً ایک یونک آئی ڈی جاری کرتا ہے اور فوری کارروائی کیلئے متعلقہ فیلڈ اہلکاروں کو شکایت آن لائن ریلے کرتا ہے۔ شکایت پر کی گئی کارروائی بھی مسافرکو ایس ایم ایس کےذریعے ریلے کی جاتی ہے۔ اس طرح سے ڈیجیٹل کاری کے  ذریعے شکایتوں کے ازالےکا پورا عمل  تیز تر                ہوجاتاہے۔
  • ریل مدد متعدد ہیلپ لائن نمبر (یعنی  سکیورٹی، چائلڈ ہیلپ لائن وغیرہ)کا ڈسپلے بھی کرتا ہے اور سہل انداز میں فوری مدد کیلئے ڈائریکٹ کالنگ کی سہولت بھی دستیاب کراتا ہے۔
  • شکایات درج کرانے کے سبھی موڈس یعنی طریقۂ کار  چاہے وہ آف لائن ہوں یا آن لائن، کو ایک جگہ پر جمع کر دیا گیا ہے، جس   سے کمزور /خراب کارکردگی والے شعبوں، سب کی ایک جامع تصویر سامنے آ جاتی ہےا ور متعلقہ اہلکاروں کو انہیں  درست کرنےکے بعد توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • ڈیٹا اینا لیسس سے صفائی ستھرائی اور دیگر سہولتوں سے متعلق میعارات  کے مطابق ریل گاڑیوں/ اسٹیشنوں کی کارکردگ سے  متعلق تازہ صورتحال  کی جانکاری بھی ملتی ہے۔
  •      ڈویژن /زونل/ ریلوے بورڈ کی سطح پر مراتب پر مبنی ڈیش بورڈ/رپورٹس مینجمنٹ کو دستیاب ہوں گی، اور  سبھی  متعلقہ افسر کو ہر ہفتہ آٹو ای میل کے ذریعے  بھیجی جائے گی۔

image0010B0D.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More