16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریل انفرااسٹرکچر، ریل سسٹم اور مواصلاتی انجینئرنگ کے لئے 2 بی ٹیک پروگرام شروع کئے گئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، وڈودرا میں واقع نیشنل ریل اینڈ ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ (این آر ٹی آئی) نے 7 نئے پروگرام لانچ کئے ہیں، جن میں گریجویشن سطح کے 2 بی ٹیک، 2 ایم بی اے اور 3 ایم ایس سی پروگرام شامل ہیں، جو ریلوے کے اہم شعبوں کی مانگ پوری کریں گے۔

اسی طرح ریل انفرااسٹرکچر، ریل سسٹمز اور کمیونیکیشن انجینئرنگ کے لئے 2 بی ٹیک پروگرام شروع کئے گئے ہیں، جبکہ ایم بی اے پروگرام ٹرانسپورٹیشن اور سپلائی چین بندوبست کو پیش نظر رکھتے ہوئے لانچ کئے گئے ہیں، جن کی آنے والے وقت میں سب سے زیادہ مانگ ہونے والی ہے۔ ایم ایس سی، سسٹم انجینئرنگ اور انٹیگریشن پروگرام کے لئے برطانیہ کی باوقار برمنگھم یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے پروگرام کے طلباء کو بین الاقوامی سطح کے تجربات حاصل ہوں گے۔ بھارت میں اس طرح کے پروگرام پہلی بار کسی ادارے میں شروع کئے جائیں گے جو کہ مواد کے حساب سے ایک دم الگ ہوں گے۔ یہ پروگرام بین موضوعاتی اور اپلی کیشن پر مبنی ہوں گے۔

اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب وی کے یادو نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے ہم نے بین موضوعاتی نقطہ نظر اپنایا ہے، جس کے ذریعے اکیڈمیشین، سائنس داں ، انجینئر اور دوسرے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر آکر آپسی شراکت داری کو فروغ دیں گے۔ اس طرح کے پروگرام کا مقصد قوم کی تعمیر، اختراعات کے تئیں عہد بستگی، اکیڈمک صلاحیت اور ماحولیات کے تئیں ذمے داری جیسی قدروں کو مستحکم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے ریلوے میں پروجیکٹ پر مبنی تعلیم کو بھی فروغ ملے گا۔ بھارتی ریلوے ان پروگرام کے نفاذ کا اہم مرکز ہوگا۔ یہ پروگرام طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کو عملی تجربہ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار نبھائیں گے۔ اس خصوصیت کے ذریعے یونیورسٹی کو الگ شناخت ملے گی، جس میں عملی اور اپلی کیشن پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ حاصل ہوگا۔ ساتھ ہی جو طلباء یہاں سے پڑھ کر نکلیں گے وہ اپنے تجربات سے قوم کی تعمیر میں اہم تعاون دیں گے۔

این آر ٹی آئی کے اکیڈمک پروگرام کی منفرد خصوصیات

نمبر شمار

پروگرام کا نام

مدت

پروگرام کی منفرد خصوصیت

1.

ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ میں بی بی اے

3 سال

  1. ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بندوبست کے لئے یہ خاص پروگرام بنایا گیا ہے۔
  2. اس پروگرام کی خصوصی توجہ شہروں کے لئے ماڈل بنانا، جس میں سپلائی بندوبست، پروجیکٹ بندوبست، سماجی پہلوؤں اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے لئے مالی اور ٹرانسپورٹ ماڈل تیار کرنا ہوگا۔

2.

ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس سی

3 سال

  1. اس پروگرام کی خصوصی توجہ تکنیکی اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں اپلی کیشن پر ہوگی۔

v.       اس پروگرام کی خصوصی توجہ اکیسویں صدی میں ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی، گاڑیوں کے ڈیزائن، شہری نقل و حمل کے بندوبست اور کنٹرول، ہائی برڈ الیکٹرک وہیکل تھیوری ، ڈیزائن اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم ڈیزائن پر ہوگی۔

3.

ریل انفرااسٹرکچر انجینئرنگ میں بی ٹیک

4 سال

  1. اس پروگرام کا مقصد ریل انفرااسٹرکچر کے ڈیزائن کے شعبے میں ہنرمندی کو فروغ دینا ہے
  2. اس پروگرام کی خصوصی توجہ وہیکل سسٹم ڈیزائن، برج ڈیزائن اور اسٹرکچر، سیفٹی اور ٹکاؤپن، جیوٹیک، ریلوے کی برق کاری اور ریلوے کے لئے ایچ وی اے سی سسٹم کو فروغ دینے پر ہوگی۔

4.

ریلوے سسٹمز اور کمیونکیشن انجینئرنگ میں بی ٹیک

4 سال

  1. اس پروگرام کا مقصد ریل سسٹم اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی میں مستقبل کی ہنرمندی کو فروغ دینا ہے۔
  2. اس پروگرام میں ریلوے کنٹرول سسٹم انجینئرنگ، کمپیوٹر نیٹورکنگ و مینجمنٹ، موبائل کمیونی کیشن، پسنجر انفارمیشن سسٹم، بگ ڈیٹا اور ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر زور رہے گا۔

5.

ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ میں ایم بی اے

2 سال

  1. پروگرام کا مقصد ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر ڈیزائننگ، بندوبست و نگرانی نظام کو فروغ دینا ہے۔
  2. اس پروگرام کا خصوصی زور ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں آئی سرمایہ کاری کا بندوبست، ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن  ماڈل کا ڈیزائن تیار کرنا، ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا ماحولیات پر اثر، ٹریفک بندوبست اور کنٹرول پر ہوگا۔

6.

سپلائی چین مینجمنٹ میں ایم بی اے

2 سال

  1. پروگرام کا مقصد ڈیزائن کے شعبے میں مینجمنٹ اور اینالیٹکل اسکل کو فروغ دینا، سپلائی چین میں تال میل بڑھانے اور انٹیگریشن پر زور دینے پر ہوگا، تاکہ بزنس میں مسابقت بڑھے اور اختراعات کے ذریعے نئے حل نکالے جاسکیں۔
  2. پروگرام کے تحت لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ سسٹم، سپلائی چین اسٹریٹیجی، فریٹ ٹرانسپورٹیشن اور ریوینیو مینجمنٹ پر زور دیا جائے گا۔

7.

ریلوے سسٹمز انجینئرنگ اینڈ انٹیگریشن میں ایم ایس سی

(انٹرنیشنل ڈگری پروگرام برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کے اشتراک سے چلایا جائے گا)

2 سال

  1. برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی شراکت داری سے یہ منفرد پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت دوسرے سال طلباء کو برمنگھم یونیورسٹی میں جاکر پڑھنے کا موقع ملے گا۔
  2. بین الاقوامی تجربے سے طلباء کو ریلوے سسٹم، ریلوے کے لئے خاص ٹیکنالوجی اور ڈیزائن انجینئرنگ کے شعبے میں خصوصی مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
  3. اس پروگرام کے تحت ریلوے انجینئرنگ کے شعبے میں فروغ ہنرمندی، اس کے علاوہ سسٹمز انٹیگریشن اسکلس اور سب سسٹم کے پیچیدہ امور کو سمجھنے میں بھی مدد کرنا ہے۔
  4. برمنگھم یونیورسٹی کے تحت اس مخصوص پروگرام میں ریلوے آپریشنز، ریلوے رولنگ اسٹاک سسٹمز ڈیزائن، ریلوے ٹریکشن سسٹمز ڈیزائن، ریلوے کنٹرول سسٹمز انجینئرنگ اور ریلوے بزنس مینجمنٹ کی تعلیم ہوگی۔

8.

ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی میں ایم ایس سی

2 سال

  1. ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اور پالیسی اقدامات کے شعبے کے چیلنجوں کو یہ پروگرام دور کرنے پر زور دے گا۔
  2. اس پروگرام کی خصوصی توجہ ٹرانسپورٹیشن فائیننس، ٹرانسپورٹ پلاننگ کے معاملے میں انٹیگریٹنگ بیہیویئر اور پالیسی کے متعلق امور، شہری پلاننگ ماڈلس، انفارمیشن پالیسی اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن پر ہوگی۔

9.

ٹرانسپورٹ انفارمیشن سسٹمز اینڈ اینالیٹکس میں ایم ایس سی

2 سال

  1. جدید اطلاعاتی نظام، ڈیٹا سائنس، ٹرانسپورٹیشن کے سلسلے میں ڈیٹا اینالیٹکس کا پروگرام تیار کرنے پر زور ہوگا۔
  2. پروگرام کا خصوصی زور ڈیٹا ماڈلس اور فیصلے، اطلاعاتی پالیسی، بگ ڈیٹا اور نیٹ ورک تھیوری کو بین موضوعاتی نقطہ نظر سے فروغ دینا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More