15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریپڈ اینٹی باڈی جانچوں کی قیمتوں سے متعلق تنازعات سے مربوط حقائق

Urdu News

نئی دہلی: پہلی بات، یہ با ت از حد اہم ہے کہ اس پس منظر کوسمجھا جائے، جن میں آئی سی ایم آر کے ذریعے پروکیورمنٹ کے فیصلے لئے جاتے ہیں۔ کووڈ-19 سے نبردآزمائی کے لئے جانچ از احد اہم ہتھیار ہے اور آئی سی ایم آر جانچ کے عمل کو مستحکم بنانے کے لئے سب کچھ کررہی ہے۔ اس کے لئے کٹوں کی حصولیابی اور ریاستوں کو ان کی بہم رسانی درکار ہوتی ہے۔ حصولیابی کا عمل اس دوران کیا جارہا ہے، جب عالمی پیمانے پر ان کٹوں کی زبردست مانگ ہے اور مختلف ممالک ان کے حصول کے لئے اپنی پوری قوت ، مالیاتی اور سفارتی ذرائع کا استعمال کررہے ہیں۔

آئی سی ایم آر کی پہلی کوشش یہ ہے کہ ان کٹوں کے حصول کے سلسلے میں سپلائی کرنے والوں سے کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہ ہو۔ دوسری کوشش خاصی کامیاب ثابت ہوئی۔ ان کوششوں کے نتیجوں میں یعنی ضرورت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دو کمپنیوں کے کٹ(بایومیڈکس اینڈ وونڈ فو) کو حصولیابی کے لئے شناخت کیا گیا۔ دونوں کے پاس درکار بین الاقوامی اسناد تھیں۔

وونڈ فو کے لئے تجزیاتی کمیٹی کو چار بولیاں موصول ہوئیں اور اس سے متعلق جو بولیاں حاصل ہوئیں وہ 1004، 1200، 844 اور 600 روپے کے بقدر تھیں، لہٰذا 600 روپے کی بولی کو ایل-1قرار دیا گیا۔

دریں اثنا آئی سی ایم آر نے وونڈ فو کمپنی واقع چین سے بھی سی جی آئی کی توسط سے براہ راست کٹس حاصل کرنے کی کوشش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More