19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زامبیا کے پارلیمانی وفد کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Urdu News

ہر ایکسی لینسی مس  نیلی بوٹیٹ کشومبا موٹّی کی قیادت میں زامبیا کے ایک پارلیمانی وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور زامبیا کے درمیان مضبوط اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ زامبیا کی جدوجہد آزادی کے رہنما، جیسے کہ زامبیا کے بانی اور پہلے صدر، ڈاکٹر کینتھ کونڈا نے ہندوستانی جدوجہد آزادی، خاص طور پر مہاتما گاندھی سے تحریک حاصل کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے شعبے میں ہماری دوطرفہ تجارت بتدریج بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان زامبیا میں سرکردہ سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہندوستان اور زامبیا کے درمیان مضبوط ترقیاتی شراکت داری ہے جس میں ہندوستان کی چار لائن آف کریڈٹ بھی شامل ہے، جس کا استعمال ٹرانسپورٹ، ہائیڈرو پاور اور صحت جیسے اہم شعبوں میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور زامبیا کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ماضی کے پارلیمانی دوروں سے ہندوستان اور زامبیا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے زامبیا کی قومی اسمبلی کی طرف سے ہندوستان-زامبیا پارلیمانی دوستی گروپ بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا  کہ یہ دورہ ان رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More