19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے 18-2017 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار سے متعلق دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا

Urdu News

نئیدہلی، زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے آج نئی دہلی میں 18-2017 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار سے متعلق دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔مختلف فصلوں کی پیداوار کا جائزہ ریاستوں سے ملنے والے فیڈ بیک پر مبنی ہے اور اس کی توثیق دیگر دستیاب اطلاعات سے بھی کی گئی ہے۔18-2017 کے لئے مختلف فصلوں کی پیداوار سے متعلق دوسرا پیشگی تخمینہ 04-2003 کے تخمینے کے مقابلے میں حسب ذیل ہے:

.2   18-2017 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار سے متعلق دوسرا پیشگی تخمینہ حسب ذیل ہے:

خوردنی اناج -277.49 ملین ٹن(ریکارڈ)

  • چاول -111.01 ملین ٹن(ریکارڈ)
  • گیہوں-97.11ملین ٹن
  • موٹے اناج-45.42 ملین ٹن(ریکارڈ)
  • مکّا-27.14ملین ٹن (ریکارڈ)
  • دالیں-23.95 ملین ٹن(ریکارڈ)
  • چنا-11.10 ملین ٹن(ریکارڈ)
  • تور-4.02 ملین ٹن
  • اڑد-3.23ملین ٹن(ریکارڈ)

تلہن-29.88 ملین ٹن

  • سویابین-11.39ملین ٹن
  • مونگ پھلی-8.229 ملین ٹن
  • ارنڈی-1.50ملین ٹن

کپاس-33.92 ملین گٹھر(فی گٹھر 170 کلو گرام)

گنا-353.23 ملین ٹن

.3       2017 کے مانسون کے دوران تقریباً معمول کے مطابق بارش ہونے اور حکومت کے ذریعے کئے گئے متعدد پالیسی اقدامات کے نتیجے میں رواں سال میں خوردنی اناجوں کی ملک میں ریکارڈ پیداوار ہوئی۔18-2017 کے لئے خوردنی اناجوں کے دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق ملک میں خوردنی اناجوں کی پیداوار کا تخمینہ 277.49 ملین ٹن ہے جو گزشتہ سال کی ریکارڈ پیداوار 275.11 ملین ٹن کے مقابلے 2.37 ملین ٹن زیادہ ہے۔

.4       17-2016 میں چاول کی 109.70 ملین ٹن پیداوار کے مقابلے چاول کی پیداوار میں اس سال 1.31 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط  پیداوار 106.29 ملین ٹن کے مقابلے بھی 4.71 ملین ٹن زیادہ ہے۔

.5       17-2016 کے دوران حاصل ہوئی گیہوں کی ریکارڈ 98.51 ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلے اس سال گیہوں کی پیداوار کا تخمینہ 97.11 ملین ٹن ہے، جوکہ نسبتاً 1.04 ملین ٹن کم ہے۔تاہم 18-2017 کے درمیان گیہوں کی اوسط پیداوار کے مقابلے، گیہوں کی پیداوار 3.77 ملین ٹن زیادہ ہے۔

.6       موٹے اناجوں کی پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ 45.42 ملین ٹن ہے، جو کہ اوسط پیداوار کے مقابلے 3.72 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید برآں 17-

2016 کے دوران ہوئی پیداوار43.77 ملین ٹن کے مقابلے 1.65 ملین ٹن زیادہ ہے۔

.7       18-2017 کے دوران دالوں کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ23.95 ملین ٹن ہے ، جو کہ گزشتہ برس کی پیداوار کے 23.13 ملین ٹن کے مقابلے 0.82 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید برآں 18-2017 کے دوران گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دالوں کی اوسط پیداوار 5.10 ملین ٹن کے مقابلے 18-2017 میں دالوں کی پیداوار زیادہ ہے۔

.8       18-2017 کے دوران ملک میں تلہنوں کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 29.88 ملین ٹن ہے ، جو کہ 17-2016 کی پیداوار 31.28 ملین ٹن کے مقابلے 1.39 ملین ٹن کم ہے۔تاہم 18-2017 کے دوران تلہنوں کی پیداوار اس کی اوسط پیداوار کے مقابلے 0.34 ملین ٹن زیادہ ہے۔

.9       17-2016 کے مقابلے میں ملک میں گنے کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور 18-2017 کے دوران اس کی 353.23 ملین ٹن پیداوار کی تخمینہ ہے، جو کہ 17-2016 کے مقابلے 47.16 ملین ٹن زیادہ ہے۔ 18-2017 کے دوران گنے کی پیداوار اس کی اوسط پیداوار 342.04 ملین ٹن کے مقابلے 11.19 ملین ٹن زیادہ ہے۔

.10     کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 33.92 ملین گٹھر(فی گٹھر 170 کلو گرام) ہے جو کہ گزشتہ سال کی پیداوار 32.58 ملین گٹھر کے مقابلے زیادہ ہے۔کپاس کی پیداوار اس کی اوسط پیداوار 33.50 ملین ٹن کے مقابلے 0.41 ملین گٹھر زیاد ہ ہے۔

.11     جوٹ اور نیسٹا کی پیداوار کا تخمینہ 10.51 ملین گٹھر(فی گٹھر 180کلو گرام) ہے، جو کہ 17-2016 کے مقابلے کم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More