26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور متعلقہ شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےلئے ہندستان اور کینیا

India and Kenya for bilateral cooperation in agriculture and related fields
Urdu News

نئی دہلی، 4 جنوری / وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے زراعت اور اس سے متعلق شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

اس مفاہمت نامہ میں ان شعبوں سےمتعلق متعدد سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا جن میں زرعی تحقیق، مویشی پروری اور ڈیری مویشی اور ماہی گیری، باغبانی ، قدرتی وسائل کا بندوبست پوسٹ ہارویسٹ (فصل کی کٹا ئی) بندوبست اور مارکیٹنگ ، مٹی اور قدرتی وسائل کا تحفظ، پانی کا بندوبست، سنچائی ، کاشتکاری نظامات کا فروغ، مربوط واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ ، مربوط پیسٹ (کیڑے مکوڑے) منجمنٹ، زرعی پودے، مشینری ، صفائی ستھرائی اور فوٹو سینیٹری سے امور شامل ہیں۔

اس مفاہمت نامے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی بات بھی کہی گئی ہے جو کہ دونوں ملکوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔ اس گروپ کا کام تفصیلی باہمی تعاون کے پروگرام وضع کرنا اور مفاہمت نامے کے نفاذ کی نگرانی کرنا ہوگا۔

یہ مفاہمت نامہ اسی دن سے نافذ ہوجائے گا جس دن اس پر دستخط کئے جائیں گے اور یہ پانچ سال تک برقرار رہے گا اور اس کی خو د بخود اتنی مدت کے لئے تجدید ہوجائے گی الا یہ کہ کوئی فریق اس معاہدے کو کالعدم قرار دینے کےمقصد سے اس کی مدت ختم ہونے سے چھ ماہ قبل تحریر ی طور پر اس سے مختلف کوئی موقف اختیار کرے۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More