18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے 2017-18 میں اہم فصلوں کی پیداوار کے لئے تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی: زراعت، تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے آج سال 2017-18 کے لئے اہم فصلوں کی پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔مختلف فصلوں کی پیداوار کا جائزہ ریاستوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر اور دیگر ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر تیار کیاگیا ہے۔ تیسرا پیشگی تخمینہ کے مطابق، جو 2003-04 کی تخمینہ تقابل میں پیش کیاگیا ہے۔

سال 2017-18 کےد وران اہم فصلوں کی تخمینہ پیداوار تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق مندرج ذیل ہے۔

  • اناج۔279.51 ملین ٹن( ریکارڈ)
  • چاول۔111.53 ملین ٹن( ریکارڈ)
  • گہیوں۔98.61ملین ٹن( ریکارڈ)
  • مقوی/موٹے اناج۔44.87ملین ٹن( ریکارڈ)
  • مکا۔26.88 ملین ٹن( ریکارڈ)
  • دالیں۔24.51 ملین ٹن( ریکارڈ)
  • چنا۔11.16 ملین ٹن( ریکارڈ)
  • ارہر۔4.18 ملین ٹن
  • اڑد۔3.28 ملین ٹن)ریکارڈ)
  • تلہن۔ 30.64 ملین ٹن
  • سویا بین۔10.93 ملین ٹن
  • مونگ پھلی۔8.94 ملین ٹن
  • تل اور سرسوں۔8.04 ملین ٹن
  • ارنڈی۔1.49 ملین ٹن
  • کپاس۔34.86 ملین گانٹھیں(ایک کا وزن170 کلو گرام)
  • گنّا۔355.10 ملین ٹن

2017 کے مانسون کے موسم میں معمول کی بارش اور حکومت کے ذریعہ کئے گئے مختلف پالیسی اقدامات کے نتیجے میں رواں سال کے دوران اناج کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق ملک میں اناج کی کل پیداوار کا تخمینہ 279.51 ملین ٹن ہے جو2016-17 کے دوران  اناج  کی پچھلی ریکارڈ پیداوار 275.11 ملین ٹن سے 4.40 ملین ٹن زیادہ ہے۔ رواں سال میں اناج کی پیداوار 2012-13 سے2016-17 تک،پچھلے پانچ سالوں میں اناج کی اوسط پیداوار سے 19.33 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2017-18 کے دوران چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ 111.5 ملین ٹن ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔2016-17 کے مقابلے، جس میں چاول کی پیداوار 109.70 ملین ٹن تھی، اس سال 1.82 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔

2017-18 کے دوران  گیہوں کی پیداوار کا تخمینہ 98.61 ملین ٹن ہے جو 2016-17 کے دوران ہوئی گیہوں کی ریکارڈ پیداوار 98.51 ملین ٹن سے 0.10 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 2017-18 میں موٹے اناج کی پیداوار کاتخمینہ 44.87 ملین ٹن ہے جو پچھلے سال کی ریکارڈ پیداوار23.13 ملین ٹن سے 1.10 ملین ٹن زیادہ ہے۔

دالیں، 2017-18 کے دوران دالوں کی پیداوار کا تخمینہ 24.51 ملین ٹن ہے جو پچھلے سال کی ریکارڈ پیداوار 23.13 ملین ٹن سے 1.37 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2017-18 کے دوران ملک میں تلہن کی پیداوار کاتخمینہ 30.64 لگایا گیا ہے جو سال 2016-17 میں ہوئی تلہن کی پیداوار سے 0.64 ملین ٹن کم ہے۔البتہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران تلہن کی پیداوار کے اوسط سے2017-18 میں ہوئی تلہن کی پیداوار 1.90 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2017-18 میں کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 34.86 ملین گانٹھیں جو پچھلے سال کی 32.58 ملین گانٹھوں سے2.28 ملین زیادہ ہے۔

جوٹ کی پیداوار کا تخمینہ 2017-18 کے لئے 10.62 ملین گانٹھیں لگایا گیا ہے جو 2016-17 میں ہوئی پیداوار سے کم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More