نئی دہلی۔ اگست زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ نے آئی سی اے آر – ایگریکلچر ٹکنالوجی اپلیکشن انسٹی ٹیوٹ، کانپور ، نریندر دیو یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی ، فیض آباد اور کرشی وگیان کیندر ، وارانسی کے زیر اہتمام سنکلپ سے سِدّھی پروگرم میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سنکلپ سے سِدّھی مہم ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔ وزیر اعظم کی اپیل کے بعد لوگ نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے آگے آئے ہیں ۔ سنکلپ سے سِدّھی مہم کا آغاز ‘‘ہندوستان چھوڑو تحریک’’ کی 75 ویں سالگرہ پر ہوا تھا اور اس کے اثر کو پورے ملک میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر اور کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنی کرنے کا عہد کرنے کے لیے کہا ۔ کرشی وگیان کیندر ، وارانسی نے بھی ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں جدید ترین زرعی تکنیکوں کی نمائش کی گئی ۔ نیز کسانوں سے کہا گیا کہ وہ سوائل ہیلتھ کارڈ بنوائیں اور 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی غرض سے مربوط اور نامیاتی زرعی طریقۂ کا ر اپنائیں۔