21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے زرعی ترقی میلہ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ عزت مآب جناب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں زراعت اور کسانوں کی بہتری کے لیے جو مسلسل کوششیں کی گئی ہیں ، ان کے خوش آئند اور مثبت نتائج سامنے آ رہے  ہیں۔ گذشتہ تین برسوں کی مودی حکومت کی کوششوں نے کسانوں کی زندگی میں معیاری تبدیلی لائی ہے ۔ مودی حکومت نے ایک نیا اور شفاف طریقہ کار پیش کیا ہے ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے زرعی ترقی میلہ 2018 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے مزید کہا کہ جناب وزیراعظم کی قیادت میں  حکومت نے کام کیا ہے ۔ کسانوں کی بہبود سے متعلق اسکیموں کا نفاذ مشن موڈ پر کیا جا رہا ہے ۔ بہتر حکمرانی کے نئے طریقہ کار ، نئے افکار اور ترقی پر مبنی تصورات ایک جدید ہندوستان میں زراعت کی تجدید کاری کی راہ ہموار کریں گے۔

مودی حکومت نے کسانوں کی سوچ بدلنے اور ان کے درمیان بیداری لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کسانوں  کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ہدف بنایا اوراسے  2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے ملک کے سامنے پیش کیا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے کسانوں کی بہبود کا ایک ٹھوس ہدف پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی زیر قیادت مذکورہ ہدف کو 2022 تک مکمل کرنے کے لیے وزارت زراعت عہد بستہ ہے اور اس ہدف کو پانے کے لیے پوری ایمانداری اور عہد بستگی سے کام کر رہی ہے۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے تئیں تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ 13 اپریل 2016 کو نیشنل رین فیڈ ایریا اتھاریٹی کے سی ای او ، ایگریکلچر کو آپریٹوز  اورفارمرز ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیر قیادت ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔  کمیٹی متعدد ترقیاتی کاموں اور ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کئے جانے والے طریقہ کار کے لیے اپنی سفارشات پیش کرتی آرہی ہے۔

زرعی ترقی میلہ 2018 کی اختتامی تقریب کے اس موقع پر وزیر مملکت برائے زراعت جناب پرشوتم روپالا، وزیر مملکت برائے زراعت محترمہ کرشنا راج ، اتر پردیش کے وزیر زراعت  جناب سوریہ پرتاپ شاہی ، ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تری لوچن مہاپاترا ، نیشنل رین فیڈ ایریا اتھاریٹی کے سی ای او جناب اشوک دلوائی موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More