نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں نیدر لینڈ کی نائب وزیر اعظم اور زراعت، فطرت اور خوراک کے معیار کی وزیر محترمہ کیرولہ اسکاؤٹین سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں موجودہ ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
جناب سنگھ نے 2022 ء تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور ہندوستان میں زراعت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیدر لینڈ گرین ہاؤسز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پلوں، پودوں اور سبزیوں کی پیداوار اور زراعت کے دوسرے شعبوں جیسے مویشیوں اور پودوں کی کھیتی وغیرہ میں عالمی لیڈر ہے۔
جناب سنگھ نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی وقفے وقفے سے ہونے والی میٹنگوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا، جس کی پانچویں میٹنگ مارچ 2018ء میں منعقد ہوئی تھی اور اس میں وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور ایکشن پلان کو 2021 تک توسیع دی گئی تھی۔
زراعت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ مہاراشٹر کے بارا متی میں سبزیوں کے بہترین کارکردگی کے مراکز ،بھارت-ڈچ اشتراک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھولوں کے لئے مہاراشٹر کے تالیگاؤں ایک اور شاندار کارکردگی کا مرکز جلد ہی تیار ہو جائے گا۔دیگر مراکز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے۔
جناب سنگھ نے کہا کہ فصلوں کے بندوبست اور مویشیوں کے افزائش نسل کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کے لئے مزید تعاون کے دیگر شعبوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔