11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کوآپریٹیو کے ذریعہ طبی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 10 ہزار کروڑ روپے کے این سی ڈی سی آیوشمان سہاکار فنڈ کا افتتاح کیا

Urdu News

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود، دیہی ترقی اور پنچایتی راج اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج آیوشمان سہاکار اسکیم کاافتتاح کیا۔ یہ اسکیم زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والے خودمختار ترقیاتی مالیاتی ادارہ، نیشنل کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن( این سی ڈی سی) کے ذریعہ صحت کے اس طرح کے بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل میں نمایاں رول ادا کرنے کے لئے کوآپریٹیو کی مدد کرنے کے لئے ہے۔

جناب تومر نے اعلان کیا ہے  این سی ڈی سی آنے والے برسوں میں امکانی طور پر کوآپریٹیو کو 10 ہزار کروڑ روپے کا طویل مدتی  قرض فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا ء نے مزید سہولیات کی تعمیر کی ضرورت  پر توجہ مرکوز کی ہے۔این سی ڈی سی کی یہ اسکیم مرکزی  حکومت کے ذریعہ کسانوں کی فلاحی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک نیا قدم ثابت ہوگی۔

این سی ڈی سی کے ایم ڈی جناب سندیپ نائک نے بتایا کہ کو آپریٹیو کے ذریعہ ملک بھر میں 52 ہسپتال چلائے جارہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں 5 ہزار سے زیادہ بستر ہیں۔این سی ڈی سی فنڈ کو آپریٹیو کے ذریعہ  طبی نگہداشت کی خدمات کو منظور کرنے میں مدد کرے گا۔

 این سی ڈی سی کی یہ  اسکیم نیشنل ہیلتھ پالیسی 2017 کے عین مطابق ہے جس کے تحت تمام گوشوں کے طبی نظام کا احاطہ کیا گیا ہے جیسے کہ صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری، طبی نگہداشت کی خدمات کا نظم، ٹیکنالوجیوں تک رسائی، انسانی وسائل کی ترقی، طبی تکثیریت کی حوصلہ افزائی، کسانوں کو سستی طبی خدمات وغیرہ۔اس کا ایک جامع نظریہ ہے-ہسپتال، طبی نگہداشت، طبی تعلیم، نرسنگ کی تعلیم، پیرا میڈیکل ایجوکیشن، صحت بیمہ اور آیوش جیسے طبی نظام۔آیوشمان سہاکار اسکیم فنڈ کو آپریٹیو ہسپتالوں کو طبی/ آیوش کی تعلیم فراہم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 15 اگست 2020 کو شرو ع کئے گئے نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے مطابق این سی ڈی سی کا آیوشمان سہاکار دیہی علاقوں میں تبدیلی پیدا کرے گا۔ دیہی علاقوں میں اپنی مضبوط موجودگی کی وجہ سے اس اسکیم کااستعمال کرنے والے کو آپریٹیو جامع طبی نگہداشت کی خدمات میں انقلاب  پیدا کریں گے۔

کوئی بھی کو آپریٹیو سوسائٹی جس کے  ضابطوں میں طبی نگہداشت سے متعلق سرگرمیوں کے لئے مناسب التزامات ہیں، وہ  این سی ڈی سی فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ این سی ڈی سی  کی مدد یا تو ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ فراہم کی جائے گی یا اہل کو آپریٹیو تک براہ راست پہنچے گی۔دیگر ذرائع سے سبسڈی/ گرانٹ حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 آیوشمان سہاکار خاص طور سے درج ذیل مقاصد کے لئے  اسپتالوں و طبی نگہداشت اور تعلیمی بنیادی ڈھانچہ کے قیام، جدید کاری، توسیع، مرمت کا احاطہ کرتا ہے:

  1. انڈر گریجویٹ اور/یا پوسٹ گریجویٹ پروگرام چلانے کے لئے اسپتال اور/ یا میڈیکل/ آیوش/ ڈینٹل/ نرسنگ/ فارمیسی/ پیرا میڈیکل/ فیزیو تھیراپی کالج،
  2. یوگا ویلنس سینٹر،
  3. آیوروید، ایلوپیتھی، یونانی، سدھ، ہیومیوپیتھی اور دیگر روایتی دواؤں سے متعلق طبی نگہداشت کے مراکز،
  4. بزرگوں کے لئے طبی نگہداشت کی خدمات،
  5. مرض میں تخفیف کرنے والی طبی خدمات،
  6.  معذور افراد کے لئے طبی نگہداشت کی خدمات،
  7. ذہنی طبی نگہداشت کی خدمات،
  8. ایمرجنسی طبی خدمات/ ٹراما سینٹر،
  9. فیزیو تھیراپی سینٹر،
  10. موبائل کلینک خدمات،
  11. ہیلتھ کلب اور جم،
  12. آیوش فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ،
  13. دواؤوں کی جانچ لیباریٹری،
  14. ڈینٹل کیئرسینٹر،
  15. آپتھلمک کیئر سینٹر،
  16. لیبارٹری خدمات،
  17. تشخیصی خدمات،
  18. بلڈ بینک/ خون بدلنے کی خدمات،
  19. پنچ کرما/ٹھوکنم/کچھر سوتر تھیراپی سینٹر،
  20. ریجمنٹل تھیراپی آف یونانی( علاج بالتدبیر) سینٹر،
  21.  ماں کی صحت اور بچے کی نگہداشت کی خدمات،
  22. افزائشی اور بچوں کی صحت کی خدمات،
  23. کوئی اور متعلقہ مرکز یا خدمات جسے مدد کے لئے این سی   ڈی سی کے ذریعہ مناسب سمجھا جائے،
  24. ٹیلی میڈیسن اور دور سے کی جانے والی طبی مدد کے طریقے،
  25. لوجسٹکس ہیلتھ، طبی نگہداشت اور تعلیم،
  26.  ڈیجیٹل صحت  سے متعلق اطلاعاتی  اور مواصلاتی ٹیکنالوجی،
  27.  انشورنس ریگولیٹری اور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(آئی آر ڈی اے) کے ذریعہ منظور شدہ صحت بیمہ۔

یہ اسکیم ادارے کو چلانے کے لئے ضروری مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔اس اسکیم میں  عورتوں کی اکثریت والے کو آپریٹیو  میں سود میں  ایک فیصد کی رعایت کا بھی  خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

این سی ڈی سی کو کو آپریٹیو کی ترقی کے لئے 1963 میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا، تب سے اب تک اس نے کو آپریٹیو کو تقریباً 1.60 لاکھ کروڑ روپے کے قرض فراہم  کئے ہیں۔

تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More