16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور کسان بہبود کے وزیر کالاسہٹن میں آرگینک فارم کا دورہ

Urdu News

نئیدہلی؛ زراعت اور کسان بہبود کے وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے آج شیلانگ میں لاسہٹن آرگینک فارم کا دورہ کیا۔ چار ہیکٹیئر پر پھیلا ہوا یہ فارم لاسہٹن فارمرس ایسو سی ایشن سے منسلک ہے اور اس کا 20 مکینوں کی جانب سے رکھ رکھاؤ کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے مذکورہ فارم پر کسانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا اور آرگینک کاشتکاری کے لیے کسانوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے آرگینک کاشتکاری کو مزید اراضی تک وسعت دینے کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر موصوف نے ریاستی حکومت کے حکام کو اس سلسلے میں تمام ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے کہا۔ انہوںنے ریاست میں آرگینک کاشتکاری کے فروغ کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے پوری مدد کا یقین دلایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More