15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت پر قومی کانفرنس – ربیع مہم ، 2019

Urdu News

زراعت اور کسانوں کی بہبود  کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم   روپالا نے   زراعت پرقومی کانفرنس، ربیع مہم  – 2019 کا افتتاح کرتے ہوئے  اناج کی ریکارڈ  پیداوار   ( 285 ملین ٹن )  کو اجاگر کیا اور  مرکز  کی چلائی جانے والی اسکیموں کے موثر نفاذ کے لئےریاستی حکومتوں  کو مبارکباددی ۔ انہوں نے کہا کہ  اس تعاون سے  چاول کی  اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار  ( 116 ملین ٹن  ) ، گندم کی ( 102.5 ملین ٹن )  اور  دالوں اور تلہن کی ریکارڈ پیداوار  درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے تہن میں کمی  پر تشویش کا اظہار کیا ، جس کے لئے انہوں نے خوردنی تیلوں کی درآمد کو کم کرنے کے لئے ایک علیحدہ مشن شروع کرنے کا مشورہ دیا ۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ   ضلع سطح پر  کسانوں کی  تنظیموں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد کیمیاوی کھاد کے لئے مانگ  کی جانی چاہیئے ۔  زراعت کے  ریاستی محکموں  کو کیمیاوی کھاد کی مانگ  وقت  سے پہلے مرکز کو بھیجنی چاہیئے تاکہ فصلوں کے لئے کسانوں کو  کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا  جا سکے ۔ انہوں نے  مثبت  موسمی حالات کا فائدہ اٹھانے پر زور دیاتاکہ ربیع کے سیزن میں بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ گجرات اور پنجاب کے ریاستی زرعی محکموں کو   ٹڈی دَل  کے حملے کے لئے چوکس رہنا چاہیئے ، جیسا کہ اس کے بارے میں راجستھان سے خبر ملی ہے۔

اے سی اینڈ  ایف ڈبلیو   کے سکریٹری  جناب سنجے اگروال نے اپنے خطاب میں کہاکہ  مانسون کی آمد پر  خریف کاسیزن بہت  سست درج کیا گیا تھااور  1054  لاکھ ہیکٹیئر میں بوائی ہوئی تھی  اور امید  ہے کہ بوائی   کا رقبہ   معمول سے تجاوز کر جائے گا ۔  محکمے نے  ربیع کی فصلوں ، دالوں اور تہلن کے لئے بیجوں  کی   چھوٹی کِٹیں  تقسیم کرنے کافیصلہ کیاہے ، جس میں ریاستی زرعی محکمے سرگرم ہوں گے ۔   انہوں نے کہا کہ  ربیع  کے لئے  تلہن اور دالوں کی  کم از کم امدادی قیمت کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کیاجائے گا ۔

فرٹیلائزر کے سکریٹری نے بتایا کہ  ربیع کے سیزن کی آمد پر ریاستی   زرعی محکموں کے ذریعے  کیمیاوی کھاد سے متعلق بیداری مہم  چلائی جائے گی ۔

زراعت پر  قومی کانفرنس – ربیع مہم  ، 2019 کا انعقاد  نئی دلّی  کے پوسا میں  این اے سی ایس  میں  20 ستمبر ، 2019 ء کوکیا گیا ۔ کانفرنس کا افتتاح زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت  جناب پرشوتم روپالا نے کیا ۔ اس کانفرنس میں اے سی اینڈ ایف ڈبلیو کےسکریٹری  ، ڈی اے آر  ای  کے سکریٹری ، فرٹیلائزر کے سکریٹری  ، ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو  ، ڈی اے آر ای ، آئی سی اے آر  اورریاستی حکومتوں  / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More