نئی دہلی، بازار میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتو ں پر عوام کی تشویش کا خیال رکھتے ہوئے زراعت کی وزارت نے پی ایس سی پر درآمد شدہ پیازکےلئے پلانٹ کوارنٹائن آرڈر ،2003 کے مطابق پیاز کی تبخیر اور قبولیت کے ضوابط میں 30 نومبر 2019 تک درج ذیل شرطوں کے ساتھ نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے:
- درآمد شدہ پیاز کی وہ کھیپ جو ہندوستانی بندرگاہ پر بغیر تبخیر اور تصدیق کے پہنچتی ہے جو کہ پی ایس سی کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق نہیں ہے اس کی تبخیر ہندوستان میں درآمد کاروں کے ذریعے ایک تسلیم شدہ صفائی فراہم کرنے والے کے ذریعے کی جائے گی۔ درآمد شدہ پیازکی کھیپ کا معائنہ اچھی طرح سے افسران کے ذریعے کی جائے گی اور عیوب و نقائص سے پاک پائے جانے کے بعد بھی اسے بازار کیلئے جاری کی جائےگی۔
- صرفہ کے لئے درآمد شدہ پیاز کی ایسی کھیپ کو پی کیو آرڈر 2003 کے تحت درآمدگی کے شرائط و ضوابط کی تعمیل نہ کرنے پر اسے چار گنا اضافی معائنہ فیس نہیں دینی ہوگی۔