9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زیر علاج مریضوں میں لگا تار کمی کا رجحان، 161 دن بعد، زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 3.03 لاکھ تک کمی

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستان میں کُل زیر علاج مریضوں کی تعداد  میں آج 3.03 لاکھ  (303639)  کی کمی  درج کی گئی۔ یہ 161 دنوں میں سب  سے کم تعداد ہے۔ 13 جولائی 2020  کو زیر علاج مریضوں کی کُل تعداد 301609 تھی۔

ہندوستان میں  کُل متاثرہ معا ملوں میں سے زیر علاج معا ملوں کی تعداد 3.02 فیصد ہے ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے معاملوں کی وجہ سے کُل زیر علاج معاملوں میں سے 1705معاملوں کی کمی آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012K19.jpg

ملک میں روزانہ روبہ صحت ہونے والے، جو نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں، وہ  گزشتہ 24 دنوں سے  روزانہ  درج کئے گئے معاملوں سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  روز نئے معاملوں کی تعداد 24337 ہے، جب کہ  روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 25709 ہے ، جنہیں   گزشتہ 24 گھنٹے میں  اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YB4E.jpg

روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے آج صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر  95.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں شفا یاب ہونے والے کُل معاملوں کی تعداد  اس وقت 9606111 ہے۔ عالمی سطح پر  یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ شفایاب ہونے والے معاملوں اور  زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق  بھی تیزی سے کم  ہوتا جا رہا ہے اور فی الحال یہ تعداد  9302472 ہے۔

10 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  صحت یاب ہونے والے نئے معاملوں کا  اوسط 71.61 فیصد ہے۔

کیرالہ میں  صحت یاب ہونے والے نئے معاملوں کی تعداد  4471 ہے، جو  ایک ہی دن میں  یہ سب سے زیادہ  تعداد ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں  2627  افراد صحت یاب ہوئے اور مہاراشٹر میں 2064  افراد ایک دن میں صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00367A2.jpg

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے معاملوں کا اوسط  79.20 فیصد ہے۔

کیرالہ  نے روزانہ سب سے زیادہ نئے کیسوں کی اطلاع دی  ہے، وہاں ایک دن میں  جو نئے معاملے درج کئے گئے، ان کی تعداد 5711 ہے، جب کہ مہاراشٹر میں ایک دن میں  جو نئے معاملے درج کئے گئے ان کی تعداد 3811 اور مغربی بنگال میں  نئے کیسوں کی تعداد 1978 ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z9IY.jpg

 گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے  333 مریضوں کی موت ہوئی۔

10 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے  جویومیہ  تازہ اموات ہوئی ہیں، ان کا اوسط 81.38 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 98 مریضوں کی موت ہوئی، مغربی بنگال اور کیرالہ میں بالترتیب 40 اور 30  افراد کی  یومیہ موت ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DLBY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ZNLO.jpg

عالمی آبادی کے لحاظ سے ہندوستان میں سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔(105.7)

ہندوستان میں  کورونا سے ہونے والی کم سے کم  اموات کی کئی وجوہات ہیں، جن میں وقت پر جانچ، مرض کی جلد شناخت، وقت پر مریض کو الگ تھلگ کیا جانا، فوری طور پر اسپتال میں علاج فراہم کرنا اور معیاری علاج کے پروٹوکول شامل ہیں، مذکورہ عوامل   کی وجہ سے ہی روزانہ اموات میں کمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More