15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنسی تحقیق کسی کام کی نہیں ہے اگر وہ لوگوں کی زندگی بہتر نہ بنا سکے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہسائنسی تحقیق کسی کام کی نہیں ہے، اگر وہ لوگوں کی زندگی کو بہتر نہ بنا سکے۔ نائب صدر جمہوریہ آج یہاں دہلی پبلک اسکول آر کے پورم کے طلباء سے بات چیت کر رہے تھے، جنہوں نے ایشیئن ریجنل اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن کا مپٹیشن 2018 جیتا ہے اور اب امریکہ کے ناسا میں منعقد ہونے والے عالمی فائنل میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا اہم مقصد لوگوں کی زندگیوں کو ایڈوانس بنانا اور بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی یہ منفرد موقع حاصل کرنے کیلئے ستائش کی اور اسپیس سیٹلمنٹ کے ڈیزائن بنانے میں سخت محنت اور تن دہی سے کام کرنے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی یہ کامیابی ان کی بہترین اور نا قابل فراموش کامیابی ہے۔

نائب صدر نے  مشورہ دیا کہ طلباء کو اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ا نہوں نے کہا کہ نئے تجربات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تحقیقات کو مستقبل میں عملی زندگی میں لاگو کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اس دورے سے خلائی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات  میں اور زیادہ اضافہ ہوگا۔

ہمارے ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابیوں اور حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان خلائی تحقیق میں ابھرتے ہوئے ملکوں میں سے ایک ملک ہے اور ہمیں بھارتی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) پر ناز ہے، جواب دوسرے ممالک بشمول سارک ممالک کے لئے سیارچے بنا رہی ہے۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کی تاریخ اور اس کے عظیم تمدن و تہذیب کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیئر اور کیئر (بانٹنا اور دیکھ بھال)ہندوستان کی اہم پالیسی ہے اور کہا  کہ سماجی نا برابری اور دیگر برائیوں کو سماج سے اکھاڑ کر پھینک دینا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More