17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنس کے قومی دن 2018کا تعارف

Urdu News

نئی دہلی، ہر سال 28فروری کو سائنس کا قومی دن (این ایس ڈی) منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) این ایس ڈی کی سرگرمیوں کو تازہ کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کررہا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی)، زمینی علوم (ای ایس) اور ماحولیات، جنگلات و آب و ہوا میں تبدیلی (ای ایف سی سی) کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اس قومی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب ٹیکنالوجی بھون میں منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں ایس اینڈ ٹی اور ای ایس کے وزیر مملکت جناب وائی ایس چودھری صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر ایس اینڈ ٹی کے مواصلات میں اور سائنسی رجحان کو فروغ دینے میں غیرمعمولی تعاون کے لئے 2017 کے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

این ایس ڈی ’رمن ایفیکٹ‘ کی کھوج کی یاد تازہ کرنے کے مقصد سے 28فروری کو منایا جاتا ہے، جس کی بنیاد پر سر سی وی رمن کو نوبیل انعام حاصل ہوا تھا۔ این ایس ڈی 2018 کا موضوع ہے ’’ایک دیرپا مستقبل کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی‘‘ جو متعلقہ سائنسی معاملات کے لئے عوامی بیداری میں اضافہ کے مقصد سے اختیار کیا گیا ہے۔

ڈی ایس ٹی کی سائنس و ٹیکنالوجی کمیونی کیشن کی قومی کونسل (این سی ایس ٹی سی) مرکزی ایجنسی ہے، جو ملک بھر میں خاص طور پر سائنسی اداروں اور تحقیقی لیباریٹریز میں این ایس ڈی کی تقریبات منانے میں تعاون دیتی ہے۔ این سی ایس ٹی سی، ریاستی ایس اینڈ ٹی کونسلوں اور محکموں کے ذریعے لیکچرس، کوئز، گروپ مذاکرات وغیرہ کے انعقاد میں مدد کرتی ہے۔ بہت سے ادارے بھی اپنی لیباریٹریوں کے لئے اوپن ہاؤس کا انعقاد کرتے ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں دستیاب موقعوں کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کرتے ہیں۔

ڈی ایس ٹی نے سائنس کو مقبول بنانے، مواصلات اور سائنسی رجحان کو پرورش دینے کے میدان میں طلبہ میں جوش و جذبہ پیدا کرنے، ان کی حوصلہ افزائی اور ان کی غیرمعمولی کوششوں کو سراہنے کے لئے 1987 میں قومی انعامات کا آغاز کیا تھا۔ 2017 کے لئے پنجاب کے ڈاکٹر رگھبیر سنگھ کھانڈپور کو ایس اینڈ ٹی مواصلات میں ان کی غیرمعمولی کوششوں کے صلے میں قومی انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انعام دو لاکھ روپئے، یادگاری تختی اور سپاس نامے پر مشتمل ہے۔ دیگر سبھی انعامات ایک لاکھ روپئے، یادگاری تختی اور سپاس نامے پر مشتمل ہیں۔ جے پور کے جناب ترون کمار جین کو کوزیکوڈ کے ڈاکٹر بی سسی کمار اور گوہاٹی کے جناب دلیپ کمار سرما کو کتب اور جرائد سمیت پرنٹ میڈیا کے ذریعے ایس اینڈ ٹی مواصلات کے شعبے میں ان کی غیرمعمولی کوشوں کے لئے قومی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اڑیسہ کے جگت سنگھ پور کے ڈاکٹر جیوترمئی موہنتی اور مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع کی محترمہ ساریکا گھارو کو بچوں میں ایس اینڈ ٹی کو مقبول بنانے میں ان کی غیرمعمولی کوششوں کے صلے میں قومی انعامات دیے گئے ہیں۔ اڑیسہ کے جگت سنگھ پور کے سماجی، ثقافتی اور ترقیاتی مرکز کو اختراعی اور روایتی طریقوں کے لئے ایس اینڈ ٹی نے ان کے غیرمعمولی کوششوں کے صلے میں انھیں انعام سے نوازا گیا ہے۔

2017 کے لئے ایک اور باوقار انعام بھی دیا گیا ہے۔ یہ انعام سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خواتین کے محکمے کے لئے قومی انعام ہے، جو اڑیسہ کے جگت پور سنگھ کے سماجی اور ثقافتی ترقیاتی مرکز کو این ایس ڈی کے سلسلے میں دیا جارہا ہے۔ یہ انعام پندرہ لاکھ روپئے، یادگاری تختی اور سپاس نامے پر مشتمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More