19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائیکل مہم کی جھنڈی دکھاکر شروعات کی گئی

Urdu News

نئیدہلی: مغربی کمان کی ڈوگرہ ریجمنٹ  کے بہادر فوجیوں  نے  ہماچل پردیش کے دوردراز علاقوںمیں 24 دن میں تقریباََ  1000  کلومیٹر طویل   فاصلہ سائیکلوں پر  طے کرنے کی ایک مہم کی شروعا  ت  کی ہے ۔اس مہم کے تین  مقاصد ہیں ۔ پہلا  مقصدتو یہ کہ  دوردراز کے علاقوں  میں سابق فوجیوں  جنگی  ہیرو  ز اور ویر ناریوں  سے رابطہ قائم  کیا جائے اور ان کے مسائل پر توجہ دی جائے ۔ دوسرا مقصد یہ کہ  بھارتی فوج میں شامل ہونے کے لئے مقامی  بچوںاور نوجوانوں سے ملاقات کرکے انہیں  اس طرف راغب  کیا جائے اور تیسرا  یہ  کہ نوجوان فوجیوں میں  مہم  جوئی کا جذبہ پیدا کیا جائے۔اس  ٹیم  کو  جو  ایک افسر ،  ایک  جی سی او  اور دس  او آر ایس پر مشتمل  ہے ،شملہ سے  15  جون 2019  کو جھنڈی  دکھاکر روانہ  کیا گیا ۔ ان لوگوں  نے 8 جولائی  کو  چنڈی  گڑھ   پہنچنے سے  پہلے نرکنڈا  ،رام پور ،کرچھم  ،  پوہ  ،سمبدو  ، کازا ، منالی  ، کلو ، منڈی  ،  بلاس  پور اور نالا گڑھ کا دورہ کیا ۔ راستے میں ٹیم نے دو  مشکل  پہاری دروں  کنزم لا  (15060 فٹ ) اور روہتانگ لا ( 13050فٹ ) دروں کو  پار کیا  اور مشہور چندرا  تال ،  لیہہ ، تال لیکھ  ( 14100فٹ )  کی سیر کی ۔ ٹیم  کے ارکان نے  6جولائی 2019  کو بلاس  پور  میں ویر ناریوں  اور سابق فوجیوں سے ملاقات کی ۔ سائیکل کے ذریعہ  مہم جو لاگوں کا راستہ  ملک میں  انتہائی چیلنج بھرا راستہ ہے  اور اس سے انسانی قوت برداشت  اور پھرتیلا پن کی صحیح آزمائش  ہوتی ہے۔  اس معیار کے   ہمہ مقصدی مشن کو شروع  کرنا اور کامیابی کے ساتھ مکمل کرنا ، بھارتی فوج کا اور اس کے  فوجیوں کے  لڑنے کے جذبے کا طرہ امتیاز ہے۔

          لیفٹیننٹ جنرل  سریندر سنگھ ،  مغربی  کمان کے آرمی کمانڈر نے  8  جولائی کو  چاندی  مندر  میں  سائیکل  مہم کو روانہ  کیا اور مہم میں  شامل افراد  کی تعریف کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More