16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سابق صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی 15؍فروری کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی تقاریر پر مشتمل ایک مجموعہ جاری کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، سابق صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کی تقاریر  پر مشتمل ایک کتاب  یعنی ‘‘ منتخبہ تقاریر:جلد اول’’ کا وگیان بھون واقع نئی دلی میں 15؍فروری کو شام 5بجے اجرا کریں گے۔

مذکورہ کتاب جناب ایم وینکیا نائیڈو کے ذریعے 11؍اگست 2017 سے عہدہ سنبھالنے کے بعد   منعقدہ 400 سے زائد  میٹنگوں میں کی گئی منتخبہ تقاریر پر مشتمل ہے۔ یہ تقاریر ملک کو درپیش مختلف النوع موضوعات پر ان کی بصیرت اور تناظر سے آگہی فراہم کرتی ہیں۔ اپنے گفت و شنید کے دوران نائب صدر جمہوریہ ہند ہمیشہ سے ہی زراعت، نوجوانوں اور تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت پر اپنی توجہ مرکوز کرتے آئے ہیں۔

مذکورہ کتاب  6 وسیع  ابواب پر مشتمل ہے، جن میں 92 تقاریر شامل ہیں۔ اِس میں قانون سازیہ کے کام کاج کا طریقہ، قوم اور قومیت ، سیاست اور حکمرانی، اقتصادی ترقی، میڈیا اور بھارت اور دنیا جیسے ابواب شامل ہیں۔

راجیہ سبھا میں حزب مخالف کے رہنما جناب غلام نبی آزاد، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش اور دیگر مقتدر شخصیات اس موقع پر موجود رہیں گی۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پبلیکیشن ڈویژن نے یہ کتاب شائع کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More