19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ساتویں گڑھوال رائفلس انفینٹری بٹالین گروپ کو جنوبی سوڈان بھیجا جارہا ہے

Urdu News

نئی دہلی: جنگ سے بے حال جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنے کی اقوام متحدہ کی کوششوں میں مدد کے لئے ہندوستانی فوج تقریباً 2300 فوجی بھیج رہی ہے۔ ہندوستانی فوج کی ساتویں گڑھوال رائفلس کا انفینٹری بٹالین گروپ آئی جی آئی ہوائی اڈے سے جنوبی سوڈان بھیجا جارہا ہے۔ یہ یونٹ اور گڑھوال رائفلس رجمنٹ کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ گڑھوال علاقے سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو پہلی مرتبہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) میں تعیناتی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ یونٹ حساس ریاست جونگلی میں کارروائیاں انجام دے گا۔ اس کا کچھ حصہ جوبا میں رہے گا اور اس کا صدر دفتر بورکاؤنٹی میں ہوگا۔ یہ گروپ پیبور کاؤنٹی میں کارروائیاں کرے گا، جہاں مسلح تنازعات اور نسلی تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جنوبی سوڈان میں ہندوستانی قیام امن دستہ چیپٹر VII کے تحت تعینات کیا جارہا ہے، جو امن کے نفاذ سے متعلق ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More