17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ساحلی جہازوں کے ذریعہ کوئلے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا

Urdu News

نئی دہلی، ساحلی جہازوں کے ذریعہ کوئلہ  اور دیگر   اشیا  /مصنوعات کی لدائی کے کام میں اضافہ کرنے کے لئے ایک بین وزارتی  کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔  جہاز رانی کی وزارت اس کمیٹی کی   نوڈل وزارت ہے۔   کمیٹی کے دائرہ کار میں   جو  چیزیں آتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  • کوئلہ کی ساحلی جہازوں پر  لدائی کی حکمت عملی  پر نظر ثانی کرنا اور اس کی منظوری کرنا جس میں   کوئلہ کے ٹرانسپورٹیشن  کے لئے   سالانہ نشانے مقرر کرنا بھی شامل ہے ۔   اس کوئلہ کو     ریل –سمندر ریل روٹ کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ  پہنچایا جاسکتا ہے۔
  • مقررہ  نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے    اس سلسلہ میں مرتب کئے گئے  نقشہ راہ   اور متعلقہ پروجیکٹوں پر عمل درآمد  کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا اور ان کی منظوری دینا۔
  • بین وزارتی  یا بین ایجنسی  تعاون  سے متعلق    مسائل پر  توجہ دینا   اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کارروائی کی منظوری دینا۔
  • اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے تمام متعلقین سے    کارروائی کے بعد کی  رائے طلب  کرنا تاکہ  کوئلہ  اور دیگر مصنوعات کی   ساحلی جہازوں کے ذریعہ لدائی کی حکمت عملی اور نقشہ راہ کو   مزید بہتر بنایا جاسکے۔   ان متعلقین میں   (بجلی کمپنیاں ، کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنیاں، ریلوے ،  جہاز راں کمپنیاں ، لوجسٹک خدمات فراہم کرنے والے   اور  بندرگاہ وغیرہ  ) شامل ہیں۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More