19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ساحلی گشتی جہاز سجگ کو قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال کے ذریعے انڈین کوسٹ گارڈ میں کمیشن کیا گیا

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے نظریے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال نےبتاریخ 29 مئی 2021ء کو ڈیجیٹل پلیٹ کے ذریعے سے ساحلی گشتی جہاز (او پی وی)سجگ کو انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)میں شامل کرکے سمندری مفاد کے تحفظ کے لئے اسے قوم کو وقف کیا۔اوپی وی سجگ کی تعمیر میسرز گوا شپ یارڈ لمٹیڈ کے ذریعے کی گئی ہے۔اس موقع پر دفاعی سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار ، انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر کے نٹراجن اور گوا شپ یار ڈ کے سی ایم ڈی کوموڈور بی بی ناگپال (سبکدوش)پروگرام میں شامل ہوئے۔

اپنے خطاب میں جناب اجیت ڈوبھال نے کہا کہ آئی سی جی کی تشکیل کا تصور 1971ء کی جنگ کے بعد وجود میں آیا، جب یہ اندازہ لگایا گیا کہ سمندری سرحدیں زمینی سرحدوں کی طرح ہی یکساں طورپر اہم ہیں۔ ایک کثیر رخی ساحلی محافظ کے لئے خاکہ دور اندیش رستم جی کمیٹی کے ذریعے تیار کیاگیا تھا، جبکہ اقوام متحدہ سمندری قانون اجلاس (یو این سی ایل او ایس)پر بات چیت کی جارہی تھی اور ممبئی کے پاس سمندر میں ہندوستان کی املاک میں اضافہ ہورہا تھا۔ 1978ء میں پارلیمنٹ کے ایک آرڈیننس کے ذریعے بنائے گئے آئی سی جی نے پچھلی چار دہائیوں میں طویل سفر طے کیا ہے۔

جناب اجیت ڈوبھال نے سمندری مسلح فورسیز کے لئے اندرون ملک وقت پر جہاز تیار کرنے کے لئے گوا شپ یارڈ کی ستائش کی، جس میں انتہائی جدید مشینری اور جدید ترین ٹیکنالوجی سینسر اور آلات لگے ہیں، جو آئی سی جی کو بحر ہند خطے کے دائرے میں اور اس سے آگے بھی متعدد نوعیت کی ڈیوٹی انجام دینے کا اہل بنائے گا۔

آئی سی جی سمندر میں مختلف نوعیت کی سرگرمیاں اور رول ادا کرنے والا ایک فورس ہے، جو سمندر میں پید اہونے والی کسی بھی صورتحال کا جواب دینے والی پہلی مسلح فورس ہے۔اس کے ملازمین وسیع سمندری ساحل کے تحفظ کے لئے مختلف نوعیت کے حالات میں کام کرتے ہیں۔ جناب ڈوبھال نے ساحلی علاقوں میں رہنے والی آبادی کا ساتھ دینے کے ساتھ ساتھ طوفانوں کے دوران راحتی مہم ، سمندری آلودگی، رد عمل اور نارکو مخالف مہموں جیسی مختلف رول کو ادا کرنے کے لئے انڈین کوسٹ گارڈ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ساحلی محافظ نے ممبئی کے قریب سمندر میں حال ہی میں آئی قدرتی آفات میں قیمتی زندگیاں بچانے کی سمت میں قابل ذکر اہم تعاون دیا ہے۔

جناب اجیت ڈوبھال نے کہا کہ بحر ہند خطے (آئی او آر)میں پڑوسی ملکوں کا ساتھ دینے میں آئی سی جی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجم میں چھوٹی یہ دکھائی دینے والی خدمت قومی اور بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ مخالف اور نشینی ادویات مخالف مہموں میں اہم رول ادا کرتی ہے۔اس خدمت نے حال ہی میں ساحلی ملکوں کے ذریعے بلائے جانے پر بحر ہند خطے سے باہر جاکر مختلف آلودگی رد عمل ، آگ کو بجھانے اور دیگر اسی نوعیت کے کارنامے انجام دیئے ہیں۔

انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر کے نٹراجن نے این ایس اے کو کولمبو سے دور ایک کنٹینر بندر گاہ ایکس –پریس پرل پر انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعے چلائی  جارہی آگ بجھانے کی وسیع مہم کے بارے میں معلومات دی۔ آن سائٹ کلپس کو دیکھتے ہوئے جناب ڈوبھال نے رسائی اور پیشہ ورانہ مظاہرہ کرنے کےلئے انڈین کوسٹ گارڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔

آئی سی جی کے تقریباً 160 جہازوں اور 62 طیاروں کے ساتھ دنیا میں چوتھا سب سے بڑا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے وزارت دفاع کے ذریعے اس سمندری خدمت کو 200جہازوں اور 100 طیاروں کے ساتھ دنیا کے پریمیم ساحلی محافظوں میں سے ایک بنانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ انڈین کوسٹ گارڈ فورس کے ذریعے تقریباً 7500کلومیٹر سمندری ساحل کی حفاظت پر قوم پُر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں زیادہ پیچیدہ تحفظاتی پس منظر دیکھنے کو ملے گا اور آئی سی جی کے پاس آنے والے برسوں میں زیادہ ذمہ داریاں ہوں گی، کیونکہ ہندوستان کے سمندری خطے میں توسیع ہوکر اس میں ایکسٹینڈڈکونٹیننٹل شیلف کی حقداریاں بھی شامل ہوں گی۔

اپنے اختتامی خطاب میں جناب ڈوبھال نے انڈین کوسٹ گارڈ کی موجودہ قیادت اور حوصلے سے لبریز حفاظتی دستوں کی ستائش کی۔انہیں یقین تھا کہ یہ خدمت ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ میں اپنے راستے میں آنے والے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More