25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سال نو کے موقع پرصدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئیدہلی  یکم جنوری 2020۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووندنے سال نو 2020  کے موقع پر، اہل وطن شہریوں کو  مبارکباد  پیش  کی ہے ۔

          اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر میں تمام اہل وطن  ہندوستانیوں  اورعالمی برادری کو اپنی جانب  سے مباکباد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں ۔

          سال نو کی صبح  اور نئی دہائی کا آغاز وہ موقع ہے، جب ہم اپنے آپ کو ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے وقف کریں، جو پُرامن ، سب کا خیال رکھنے والا اور انسانی ہمدردی  کا حامل معاشرہ ہو ۔یہ ا س  لحاظ سے  بھی اہم موقع ہے کہ ہم ایک مضبوط اورزیادہ خوشحال بھارت کی تعمیر کے لئے  بھی اپنی عہد بندگی کو ازسرنو دوہرائیں ۔

          خدا کرے کہ سال نو آپ سب کی زندگیوں میں  مسرت اورخوشحالی لے کر آئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More