16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سال 2014 اور 2015 کے دوران پی ڈبلیو ڈی وی اے کے تحت کل 887 معاملات درج

Urdu News

نئی دہلی،   10   اگست     2017،     خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج راجیہ  سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ جرائم کے اعداد و شمار سے متعلق قومی بیورو (این سی آر بی) نے 2014 سے گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کا تحفظ ایکٹ 2005 سے متعلق اعداد و شمار کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ این سی آر پی ان اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کے لئے امور داخلہ کی وزارت سے منظور شدہ’ کرائم ان انڈیا‘ کے نظرثانی شدہ پرفارما کو استعمال کررہا ہے۔ سال 2014 اور 2015 کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کا تحفظ ایکٹ 2005 کے تحت بالترتیب کل 426 اور 461 معاملات درج کئے جاچکے ہیں۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت درج شدہ معاملات کی تعداد سے واضح ہوتا ہے کہ خواتین گھریلو تشدد سے راحت پانے کے لئے قانون کا سہارا لے رہی ہیں۔ 2014 اور 2015 کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف  خواتین کا تحفظ ایکٹ (پی ڈبلیو ڈی وی اے) 2005 کے تحت درج  شدہ معاملات کی تعداد درج ذیل ہے:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے 2014 2015
میزان 426 461

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More