16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سال 22-2021ء میں مدھیہ پردیش کو مختص کی جانےوالی رقم میں چار گنا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی، مدھیہ پردیش کے تمام دیہی گھروں کو نل سے پینے کا محفوظ اور صاف پانی فراہم کرانے کے لئے ریاست کو   حکومت ہند کی جل شکتی وزارت کے  نیشنل جل جیون مشن  کےذریعہ 1184.86  کروڑ روپے کی پہلی قسط کی گئی ہے۔سال 2023 تک ہر ایک دیہی گھر میں ٹیپ واٹر سپلائی  فراہم کرانے کے لئے  ریاست کی عہدبندی کےپیش نظر 22۔2021 میں جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے مدھیہ پردیش کو 5116.79 کروڑ روپے  کی مرکزی امداد مختص کی گئی ہے۔ 20۔2019 میں مرکزی حکومت نے  571.60 کروڑ روپے مختص کئے تھے۔ سال 21۔2020 یہ رقم بڑھ کر  1280.13 کروڑ  روپے ہوگئی۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے ساتھ  اپنی میٹنگ میں  ہر ایک دیہی گھر کے لئے  ٹیپ  واٹر سپلائی فراہم کرانے کے مقصد سے  جل جیون مشن  کے لئے پوری فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی۔

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی مدھیہ پردیش کے وزیراعلی جناب شیو راج سنگھ چوہان کےساتھ دو دور کی مفصل جائزہ میٹنگ  ہوئی۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلی نے یقین دلایا کہ وہ  جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ کا  مستقل طور پر جائز لیتے رہیں گے اور  وزیراعظم کے اعلان کےمطابق  2024 میں اس کام کو مکمل کرنےکی جائے مدھیہ پردیش حکومت  2023 تک ہر ایک  دیہی گھر کو ٹیپ واٹر کنکشن اور  پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنائےگی۔

مدھیہ پردیش میں 1.23 کروڑ دیہی گھر ہیں۔ ان میں سے 38.29 لاکھ (31.1 فیصد) گھروں میں نل سے پانی کی فراہمی ہوتی۔ 2020-21 میں مارچ 2022 تک ریاست میں 22 لاکھ مزیدٹیپ واٹر کنکشن فراہم کراتے ہوئے  مقصد کی حصولی کے لئے قریب قریب آدھا نشانہ پورا ہوجانے کا منصوبہ ہے۔ اس کا منصوبہ یہ بھی کہ جن سات اضلاع میں جہاں اوسطاً 150 گھروں سے کم کے پاس کنکشن ہے، وہاں کے گاؤں کو ’ہر گھر جل ‘ کے تحت 3731 نل کے پانی کی سپلائی  (پی ڈبلیو ایس) والے گاؤں پر توجہ مرکز کی جائے گی۔ سالانہ ایکشن پلان 22۔2021 مذاکرے کے دوران  ریاستی حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ وہ  مزید  تیز  رفتار سے کام کرے تاکہ  ایسے تقریباً 42 فیصد گاؤں میں نل کا پانی فراہم کرایا جاسکے جہاں پر ابھی نل کے پانی کی سپلائی کا انتظام نہیں ہے۔

ریاست کو یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ  وہ ترجیحی  والے علاقوں مثلاً ایس سی/ ایس ٹی اکثریت والی آبادیوں،   ایسے گاؤوں جہاں پانی کی کوالٹی اچھی نہیں ہے،  خشک سالی  سے متاثر ہونے والےعلاقوں ، خواہش مند اضلاع ، کمزور قبائلی آبادیوں  وغیرہ  کےکوریج میں اضافہ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IT34.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OA6I.jpg

جل جیون مشن کے  اصول کےمطابق ریاست  شراکت داری کریں، زندگی میں تبدیلی لا ئیں کے اصول پر کام کررہی ہے۔ حکومت  مقامی آبادیوں، گرام پنچایتوں کو مدد فراہم کرانے ،  آبادیوں میں تحریک پیدا کرنے ، پروگرام کی معلومات فراہم کرانے اور  سماجی تبدیلی اور رویئے میں تبدیلی لانے  میں مدد کرنےکے لئے نافذ کرنےوالی معاون  ایجنسی کے طور پر  این جی او / سی بی او  کی خدمات حاصل کررہی ہے۔ مدھیہ پردیش نے  سبھی کو پینے کا محفوظ پانی فراہم  کرانے کو یقینی بنانے کے لئے  پانی کی کوالٹی کے مختلف پہلوؤں پر  توجہ مرکوز کرناشروع کردی ہے۔ اس وقت مدھیہ پردیش میں پانچ کی جانچ کرنے والی 155 لیباریٹریاں ہیں، جن میں سے  32 کو این اے ڈی ایل کی منظوری حاصل ہے۔ ریاست نے پانی میں  بیکٹریولوجیکل  اور کیمیکل آلودگی  کودور کرنے کے لئے  پینے کے پانی جانچ پر زور دینا شروع کردیا ہے اور  اس کا منصوبہ 22۔2021 میں 51 ضلعی لیبز میں سے 23 کی این اے بی ایل  منظوری دلانے کا ہے۔

پینے کے پانی کی کوالٹی کی  جانچ کرنے کےلئے ہر ایک گاؤں  میں  پانچ افراد، ترجیحی طور پر   خواتین، مثلاً آنگن واڑی ورکر، آشا ورکر،  اپنی مدد آپ گروپ کی رکن، وارڈ ممبر، اسکول ٹیچر وغیرہ کو  تربیت دی  جارہی ہے جو کہ پانی  کے منبع سے لیکر  اس کو پہنچائے جانے مقام تک   فیلڈ ٹیسٹ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے  پانی کی جانچ کریں گے۔

ریاست کے عوامی صحت انجینئرنگ محکمے  (پی ایچ ای ڈی) افسروں کے ساتھ  حال ہی کی بات چیت کے دوران  نیشنل جل جیون مشن نےان سے کہا کہ وہ تمام اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور  آشرم شالاؤں  میں پانی کی سپلائی کے کام میں تیزی لائیں اور انہیں   پینے کے لئے، مڈڈے میل پکانے کے لئے، ہاتھ دھونے اور ٹوئلیٹ میں استعمال کے لئے صحیح کوالٹی کامحفوظ  نل کے پانی کی سپلائی فراہم کرانے کے لئے ٹیپ واٹر کنکشن فراہم  کرائیں۔ ریاست بہتر صحت اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے  ان اسکولوں میں  نل کے پانی کی سپلائی کے کام پورا کرنے کے لئے تیزرفتار سے کام کررہی ہے۔

 سال 22۔2021 میں 5116.78 کروڑ روپے  کی گرانٹ  مختص کئےجانےسے  اور ریاستی حکومت کے پاس  خرچ نہ کئےجانے پر  دستیاب 191.61 کروڑ روپے کی بقیہ رقم  کے علاوہ ریاستی حکومت کا  مساوی حصہ  5392.50کروڑ روپے  مل کر  ریاست کے پاس جل جیون مشن کے لئے تقریباً 10700 کروڑ روپے کی رقم ہوگی جس سے ریاستی حکومت اس سال دیہی گھروں کو ٹیپ واٹر فراہم کرانے کے لئے  مختلف سرگرمیوں کے نفاذ میں تیزی لاسکے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039H3C.jpg

وزیر اعظم نے 15اگست 2019ء کو لال قلعہ سے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا  جو کہ 2024ء تک ہر دیہی گھر میں ٹیپ واٹر کنکشن فراہم کرانے کے لئے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی شراکت داری  میں لاگو کیا جارہا ہے۔  جل جیون مشن کے لئے 22۔2021 میں  کل بجٹ 50 ہزار کروڑ وپے کا ہے۔  15 ویں مالیاتی کمیشن نے  اس سال پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے  23940 کروڑ روپے  کا فنڈ   مختص کیا ہے، جس سے دیہی علاقوں میں پانی سپلائی کے شعبے میں  مجموعی طور پر ایک لاکھ  کروڑ روپے سےزیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی، جس سے  روزگارکے نئے مواقع تیار ہوں گے اور دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More